English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادے پور قتل : ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

share with us

راجستھان کے ادے پور میں درزی کے بہیمانہ قتل کے بعد حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ادے پور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی ہیں اور اگلے ایک ماہ کے لیے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ درزی کنہیا لال کا پوسٹ مارٹ آج کیا جائے گا۔ ایسے میں سیکورٹی کے پورے نظام کو سخت کر دیا گیا ہے۔

:29جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)منگل کو ادے پور میں ایک درزی کو سوشل میڈیا پر بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی حمایت کرنے کے الزام میں قتل کر دیا گیا۔ دونوں حملہ آوروں نے اس واقعے کو کیمرے میں بھی ریکارڈ کیا، ملزمان نے ایک اور ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اسلام کی توہین کا بدلہ لیا ہے۔ حکومت اور پولیس انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی۔ قتل کے ملزمان کو منگل کو ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دونوں ملزمین کی گرفتاری پر راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت نے کہا تھا کہ کیس آفیسر اسکیم کے تحت معاملے کی جانچ کی جائے گی اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس وحشیانہ قتل پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ادے پور میں ہونے والے بہیمانہ قتل سے بہت صدمے میں ہوں۔ مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس ظلم سے دہشت پھیلانے والوں کو فوری سزا دی جائے۔ ہم سب کو مل کر نفرت کو شکست دینا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی امن اور بھائی چارہ برقرار رکھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا