English   /   Kannada   /   Nawayathi

نعمت ریسیڈینشل اکیڈمی میں مولانا محفوظ الرحمن فاروقی کا خطاب 

share with us


کامیاب طلباء کی گل پوشی اساتذہ کو اعزازات سے نوازا گیا 

:28جون 2022 (فکروخبرنیوز/پریس رلیز)آفس انچارج محمد صابر سر کی اطلاع کے مطابق مہاراشٹر بورڈ آف سیکنڈری اینڈہائیر ایجوکیشن امتحانات میں نعمت ریسیڈینشل اکیڈمی اورنگ آباد کے تمام طلباء و طالبات نے نتائج میں امتیاز کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور کئی طلباء نے ٹاپ کیا سو فیصد نمبرات کے ساتھ سرفہرست رہے۔ 
واضح ہوکہ جٹواڑہ روڈ پر نعمت کیمپس میں دہلی ،یوپی ، بہار کے ماہر اساتذہ (فیکلٹی) کے ذریعہ تعلیم و تربیت کا بہترین نظم کیا گیا ہے، جہاں خصوصی کوچنگ کلاسس کے ذریعہ طلباء وطالبات کو نیٹ(NEET) اور جے ڈبل ای کی تیاری قیام و طعام کے ساتھ کرائی جاتی ہے ،ایک عظیم الشان ہال میں شہر کے معززین اور طلباء کے سرپرستوں کے درمیان ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، جسکی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے معزز رکن مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی مینجنگ ڈائریکٹر و نائب صدر نعمت اکیڈمی نے کی،اساتذہ و طلباء نے اپنے تاثرات پیش کیئے اور کیمپس کے روح رواں صابر سر نے  اظہار خیال کیا اور مستقبل کے منصوبے بتلائے ، صدر اکیڈمی عالیجناب عبدالحفیظ صاحب جالنہ نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا، صدر جلسہ مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی کے دست مبارک سے طلباء و طالبات کی گل پوشی و انعامات سے نوازاگیا،صدارتی خطبہ میں مولانا محفوظ الرحمن فاروقی خلیفہ مجاز مولانا رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم نےفرمایا کہ ا ب دینی و عصری تعلیم کے فرق کو ختم کرنا چاہئے، اور قوم و ملت کے نونہالوں کی اعلیٰ تعلیم کا جگہ جگہ نظم کرنا چاہئے، مجھے خوشی ہے کہ قلیل مدت میں ہمارے انسٹی ٹیوٹ نے خوب ترقی کی ہے، اور رحمانی تھرٹی کے طرز پر بہترین نتیجہ دیا ہے۔ ، آخر میں مولانا کی دعاء پر اختتام عمل میں آیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا