English   /   Kannada   /   Nawayathi

تینگن گنڈی ساحل کا نام اچانک تبدیل کیے جانے سے عوام حیرت زدہ : پرانا نام بحال کرنے کے مطالبہ نے زور پکڑا

share with us
Bhatkal, Tengingundi beach, Tengingundi,

بھٹکل 28 جون (فکرو خبر نیوز) تینگن گنڈی ساحل کا نام اچانک تبدیل کیے جانے سے وہاں کی عوام حیرت زدہ ہیں۔ آج بھی یہاں کی عوام نے ہیبلے گرام پنچایت کی پی ڈی او کو ایک میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تینگن گنڈی ساحل کا نام تینگن گنڈی ساحل ہی بحال کیا جائے۔
اس موقع پر جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے جنرل سکریٹری جناب اقبال بنگالی نے کہا کہ سالوں سے ہم تینگن گنڈی میں آباد ہیں اور اس ساحل سمندر کو تینگن گنڈی ساحل کے نام سے لوگ جانتے ہیں۔اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے نام کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ہم نے میمورنڈم کے ذریعہ یہ بات یہاں کے پی ڈی او کے علم میں لائی یے۔ اگر ہماری بات نہیں سنی گئی تو ہم ڈپٹی کمشنر تک ہماری بات پہنچائیں گے اور ضرورت پڑی تو ہم بنگلور تک جائیں گے۔
اس موقع پر جماعت کے ذمہ داران میں مولانا سعود ندوی ، مولانا اسحاق ندوی ، مولانا اسماعیل ندوی ، مولانا فضل اللہ ندوی، محمد غوث بنگالی ، محمد ایوب ڈانگی ، اقبال پوتکار اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھی۔
واضح رہے کہ کل ایس ڈی پی آئی نے بھی پرانا نام بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا