English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایرپورٹ پر سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

share with us
Mangalore, gold smugling

منگلورو27؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) یہاں منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹمز حکام نے 26 جون کو سونے کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک مرد مسافر سے 1.163 کلو گرام وزنی 24 قیراط خالص سونا ضبط کیا گیا۔ ضبط شدہ سونے کی مالیت 60.24 لاکھ روپے ہے۔

مسافر دبئی سے انڈیگو کی پرواز 6E1102 کے ذریعہ پہنچا تھا جو 26 جون کو ایم آئی اے پر اترا تھا۔ سونے کو پیسٹ کی شکل میں ٹھوس گم کے ساتھ ملا کر 4 بیضوی شکل کے پیکٹوں میں بنایا گیا تھا۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ یہ پیکٹ مسافر کے تلاش کے دوران پائے گئے۔ دوسری جانب مسافر کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا