English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تینگن گنڈی بیچ کو غدّارِ وطن ساورکر کے نام موسوم کرنے کی پہل ، غیر قانونی طور پر بورڈ پر نام لکھ کر تشدد کو ہوا دینے کی کوشش ، ایس ڈی پی آئی نے مخالفت کرتے ہوئے دیا میمورنڈم

share with us
bhatkal, veer savarkar, tengingundi beach, heble panchayat,

بھٹکل27؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے ہیبلے پنچایت حدود میں تیگن گنڈی ساحلِ سمندر کوساورکر کا نام دے تشد کو ہوا دینے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے پی ڈی او کے توسط سے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی وائی ایس پی کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے  یہ ساحلِ سمندر تینگن گنڈی بیچ کے نام سے مشہور ہے ، اب ساورکر کا نام لکھ کر ماحول کو گرمانے کی سازش رچی جارہی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران نے کہا کہ انگریزوں کے تلوے چاٹنے والے ساورکر کے نام سے تینگن گنڈی بیچ کو موسوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ویر ساوکر پوری دنیا میں اپنی غداری کے لیے جانا جاتا ہے اور اس کے نام سے بیچ کو موسوم کرکے تشدد کو ہوا دینے کی کوشش جارہی ہے ، آئندہ دنوں میں بورڈ نکالنے کی  ضرورت پڑی تو اس پر جو ہنگامہ ہوگا اس کے لیے پی ڈی او اور ہیبلے پنچایت کے ذمہ داران ذمہ دار ہوں گے۔ اس موقع پر اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ سالوں سے تینگن گنڈی کے نام سے اس بیچ کو جانا جارہا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پرانا نام تینگن گنڈی بیچ بحال کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا