English   /   Kannada   /   Nawayathi

آجاؤ اے فنکارو ! ایک نعت کی خواہش ہے

share with us

اس میں میں سرفہرست جناب عزیز الدین عزیز بیلگامی ، جناب اسلم چشتی ، محمد وارث وارثی میرٹھی ، شاداب بے دھڑک ، ہندی کے شاعر کملا دلیر عال آبادی، ظہیر فنا، ریحان فاروقی وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ ان کے علاوہ مقامی شعراء میں نوید ، عفان ،سراج ، نوری، اشرف برماور،حنیف شاہ شبنم وغیرہ نے اپنے اشعار کے ذریعہ سے سامعین کو داددینے پر مجبور کیا ۔ 

عزیز الدین عزیز بیلگامی صاحب نے اپنی خوبصورت آواز سے نعت کے ذریعہ اس مشاعرہ کی ابتداء کی اور حاضرین میں ایک نئی روح پھونکی ۔ 
نشہ ہو عقیدت کا جذبہ ہو اطاعت کا 
غم خوانۂ سیرت سے وہ وعدہ اٹھالاؤ 
آجاؤ اے فنکارو ! ایک نعت کی خواہش ہے 
قرطاس میں لے آؤں تم خوامہ اٹھا لاؤ 
ہر لفظ میں جادو ہو ہر شعر میں خوشبو ہو 
نعت اپنی عزیز اب کے اک تازہ اٹھالاؤ 

میرٹھ سے تشریف لانے والے خوش الحان شاعر محمد وارث وارثی یہ اشعار پیش کرتے ہوئے سامعیں سے خوب دادوصولیں
یہ زمین روشن ہے آسمان روشن ہے 
بس نبی کے قدموں سے کل جہان روشن ہے 
ناز کر مقدر پر اپنے اے ابوایوب 
ایک شب کی خدمت سے خاندان روشن ہے 

طنزومزاح کے مشہور شاعر جناب یلغار صاحب نے اپنے مخصوص طرز تکلم سے سیاست کی کچھ اس طرح دھجیاں اُڑائی کہ
گھپلے ، گھوٹالے ،لوٹ کھسو ٹ اور بلتکار 
کیا کیا نہیں ہوتامیرے باپو کے دیس میں 
اب آسا رام باپو سے یہ راز کھل گیا 
زانی چھپے ہوئے ہیں اب پجاریوں کے بھیس میں 

پونہ کے شاعر اسلم چشتی نے انوکھے انداز میں یہ اشعار پیش کیے 
آسان نہیں تھے شرک میں پیہم نکالنا 
غارِ حراء سے دین کا موسم نکالنا 
تو ہم پہ بم بنانے کی یہ تہمتیں نہ رکھ 
آتا ہے ہم کو ایڑی سے زمزم نکالنا 

ہندی کے شاعر جناب کملاکر دلیر صاحب نے یہ اشعار پیش کیے 
نہیں ہوتی ہیں عیدیں شوق کے لیے او رنہ ہی کھانے کے لیے بریانی 
رکھنے پڑتے ہیں روزے اور یاد کرنی پڑتی ہے حضرت اسماعیل کی قربانی 
مت کرو تم اپنے چرچے اپنی شہرت ، اپنی دولت کے اپنی زبانی 
ایک قدم بھی نہیں چل سکتے بنا اللہ کی مہربانی 

طنزو مزاح کے شاعر جناب شاداب بے دھڑک نے اس موقع پر شہر بھٹکل کے ابھرتے نوجوان شاعر مولوی اسامہ کولا کی بھٹکل کے سلسلہ میں لکھی گئی نظم پیش کرتے ہوئے کہا 
پھول کھلے ہیں تیرے چمن میں علم ودانش کے
سائیں پڑ نہیں سکتے ان پرہرگز سازش کے 
تیری خاطر پی سکتے ہیں شہادت کا بھی جام 
اے شہر بھٹکل اے ارضِ ساحل تجھے سلام 

مہمان شعراء کے علاوہ مقامی شعراء کا کلام نے اپنا کلام سنایا اور خوب دادو تحسین حاصل کی ۔ پروفیسر نذیر احمد لوہانی کی صدارتی کلمات پر اس مشاعرہ کا اختتام ہوا ۔ 

51-bhatkal-mushaira-tanzeem-graound-21-november-2013

53-bhatkal-mushaira-tanzeem-graound-21-november-2013

10-bhatkal-mushaira-tanzeem-graound-21-november-2013

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا