English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو پرس لوٹا کر ایمانداری کی قائم کی مثال ، پڑھئے پورا واقعہ

share with us
Mangalore, suratkal, honest rickshaw driver,

منگلورو26؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) سفر کے دوران بعض قیمتی چیزیں انسان بھول جاتا ہے اور جب وہ چیز یاد جاتی ہے تو بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ اس کے دوبارہ ملنے کے امکانات اس وجہ سے کم ہوتے ہیں کہ آپ جس کے ساتھ سفر کررہے ہوں وہ کس طرح کا شخص ہے آپ کو پتہ نہیں ہوتا ہے، اس کے ڈرائیور کے بارے میں معلومات جمع کرنا ایک دشوار کن امر ہے۔ انہی حالات کی وجہ سے سفر کے دوران چھوٹی ہوئی چیزوں کو ہمیشہ کے لیے بھول جانے میں ہی انسان اپنی عافیت سمجھتا ہے، خصوصاً جب ملنے کی امید ہی نہ تو پھر اس چیز کے بارے میں سوچنا اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

لیکن دنیا میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کی ایمانداری کی وجہ سے بعض دفعہ انسان کو وہ قیمتی چیز مل جاتی ہے اور اس وقت اس کے دل سے جو دعائیں نکلتی ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

اس طرح کا ایک واقعہ منگلور سے قریب سورتکل میں پیش آیا ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ ایک خاتون رکشہ پر سوار ہوگئی اور اترتے وقت اپنا پرس رکشہ ہی میں بھول گئیں۔ ڈرائیور منوج نے اس خاتون کا پتہ لگانے کی کوشش کی لیکن کسی بھی طرح اس کے بارے معلومات نہیں مل سکیں۔ بعد میں منوج نے یہ مسئلہ جے کرناٹک رکشہ ڈرائیورس اور مالکان ایسوسی ایشن کے سابق صدر شیکر شیٹی کے نوٹس میں لایا۔

جب شیکر شیٹی اور دیگر نے سورنجے قصبے میں عورت کی تصویر دکھا کر اس کی تلاش کی تو انہیں اس کا پتہ معلوم ہوا۔

بعد ازاں سورتکل پولس اسٹیشن میں خاتون کو بلانے کے بعد انسپکٹر چندرپا اور آٹو ڈرائیوروں اور مالکان کی تنظیم نے پرس خاتون کے حوالے کردیا۔

پرس میں موجود چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا