English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل علی میاں اکیڈمی کے طرز پر عمان اسکولوں میں مضمون نویسی مقابلوں کا انعقاد

share with us

جس کی انعامی تقریب سلطان قابوس مسجد کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں مجلس الدولۃ کے رکن سید بن تار المسکری بطورِ مہمان کے شریک تھے ۔ مہمانِ خصوصی سید بن تار المسکری کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم کی گئی جس میں مریم کو دو سو عمانی ریال بطورِ تحفہ دےئے گے ۔ ملحوظ رہے کہ یہ مشورہ پچھلے کئی سالوں سے دینی اور دعوتی میدان میں خدمت کرنے والا شہر بھٹکل و ملک ہند کا مشہورمعروف ادارہ مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کے بانی و جنرل سکریٹری مولانا الیاس ندوی نے اپنے عمان کے دورے کے دوارن یہاں کے مختلف اسکولوں میں جاکر اس کا مشورہ دیا تھا کہ مسلم و غیر مسلم طلباء میں اس طرح کے مقابلے منعقد کئے جائیں جس سے آپ ﷺ اور دینِ اسلام کی صحیح تصویر مسلم و غیر مسلم طلبہ کے سامنے آسکے ۔ اسی مشورے پر عمل کرتے ہوئے علی اکیڈمی کے طزر امسال دو مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ جس میں مسلم اور غیر مسلم دونوں طبقوں کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ مسلم اور غیر مسلم کے لیے الگ الگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ مریم آفتاب کولانے دوسرا مقام حاصل کیا۔ ان کی اس کامیابی پر ادارہ فکروخبر تہہ دل سے مبارکبادی پیش کرتا ہے

جامعہ آباد روڈ پر بائک اور سائیکل کے مابین تصادم : سائیکل سوار زخمی 

بھٹکل 21؍ نومبر (فکروخبرنیوز) جامعہ آباد روڈ پر آج دوپہر بائک اور سائیکل کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں سائیکل سوارکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے ۔ زیان اور ابوطلحہ بائک پر سوار اپنے گھر کی جانب آرہے تھے کہ اچانک ایک سائیکل سوار فوری موڑ لے لیا جس کی وجہ سے یہ حاثہ پیش آیا ہے۔ سائیکل سوار حنیف آباد کے ساکن احمد شریف (40) زخمی ہوگئے جن کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی امداد کے بعد کنداپور لے جایا گیا ۔بقیہ زیان اور ابو طلحہ کو معمولی زخمی پہنچے ہیں۔ 

01-accident-jamia-abad-road-21-november-2013

04-accident-jamia-abad-road-21-november-2013

13-accident-jamia-abad-road-21-november-2013

سوپر اسٹار کی جانب سے جونئرکبڈی ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز 

بھٹکل 21؍ نومبر (فکروخبرنیوز) سوپر اسٹار کی جان سے بندرروڈ پر ففتھ کراس پر آج جونےئر کبڈی کا آغاز ہو ا جس میں کل بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔گروپ اے کے پہلے راؤنڈ کے میچوں میں مون اسٹار نے سوپر اسٹار کو، انفا نے شاہین مخدوم کواور الہلال نے کوسٹل کنگ کوشکست دی ۔ الہلال کی جانب سے سلمان ، اسجد اور کپتان جواد نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔گروپ بی کے میچوں میں لبیک نے سن شائین کو اور لائن نے مدینہ کو مات دی ۔ دوسرے راؤنڈ کے میچ انشاء اللہ کل کھیلے جائیں گے ۔ 

شاہین مرڈیشور ٹرافی میں شاہین نے ولکی اصلاح کو شکست دی ۔

بھٹکل 21؍ نومبر (فکروخبرنیوز) شاہین مرڈیشور ٹرافی کے آج کے میچ میں میزبان شاہین مرڈیشور نے ولکی اصلاح کو شکست دی ۔ ولکی اصلاح نے ٹاس جیت کرپہلے بازی کی لیکن شاہین کے بالرس کے سامنے ولکی اصلاح کچھ زیادہ اسکور نہیں کرپائی اور صرف 71رنز کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ شاہین مرڈیشور نے یہ ہدف صرف گیارہ اوورچار گیندوں میں حاصل کرلیا ۔ شاہین کی طرف سے عرفات مدنی نے 17گیندوں پر 28رنز بنائے جبکہ سراج نے 11گیندوں کا سامناکرتے ہوئے 22رنز بنائے۔ شاہین کی جانب سے اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عنایت اللہ اور ہدایت اللہ دونوں بھائیوں نے تین تین وکٹ حاصل کیے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا