English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس آئی او بھٹکل کے وفد نے موجودہ حالات کے تناظر میں ایم ایل اے اور دیگر افسران سے کی ملاقات

share with us
Bhatkal, sio bhatkal, bhatkal mla , sunil naik, talish mashayikh, assistant commissioner, tahsildar

بھٹکل26؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) نوپور شرما اور جندال کی جانب سے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کیے جانے کے بعد ہر طرف سے اس کی مذمت کی جارہی ہے اوران کے خلاف کارروائی کی مانگ میں شدت پیدا ہورہی ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ کلمات کہے جانے پر مسلمان کی قوتِ ایمانی جاگ اٹھتی ہے۔ مسلمان اس معاملہ پر بڑے جذباتی بھی ہوجاتے ہیں۔ ان حالات میں ہزاروں نہیں بلکہ کروڑوں غیر مسلموں کے ذہنوں میں یہ سوالات پیدا ہورہے ہیں کہ آخر یہ کونسی شخصیت ہے جس کے بارے میں مسلمان اس قدر جذباتی ہوجاتے ہیں اور توہینِ رسالت برداشت نہیں کرسکتے۔ اس شخصیت میں ایسی کیا خوبیاں تھیں جس کی وجہ سے مسلمان ان پر جان دینے کے لیے بھی تیار ہوجاتے ہیں۔

ان ہی حالات کے پیشِ نظر ایس آئی او بھٹکل یونٹ نے سرکاری افسران اور سیاسی لیڈران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر ترتیب شدہ ایک کتابچہ پیش کیا اور انہیں بتایا کہ اس کے مطالعہ پر انہیں اندازہ ہوجائے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلمانوں کا تعلق کس طرح کا ہے؟

ان لیڈرران اور افسران میں بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک ، اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور تحصیلدارسمنت وغیرہ شامل ہیں۔

ایس آئی او کی ٹیم میں تالش مشائخ ، صلاح الدین اسدی ، حیان کھومی ، جرجیس کھومی ، فارقلیط مانوی ، غطریف مانوی  اور ذکوان وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا