English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب عبداللہ کولا کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

share with us
abdullah kola, aftab kola, bhatkal sultani masjid, bhatkal, sultan youth welfare association bhatkal,

بھٹکل26؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) جناب آفتاب کولا کے والدِ محترم جناب عبداللہ کولا کے انتقالِ پرملال پر سلطانی مسجد میں کل بعدِ عشاء تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے مرحوم کے اوصافِ حمیدہ بیان کیں۔

اس دوران مقررین نے بتایا کہ ان کی سب سے بڑی خوبی نماز اور وقت کی پابندی تھی۔ جدہ قیام کے دوران انہیں کمپنی نے اس پر ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ مرحوم بڑے ملنسار تھے۔ اپنے دوست واحباب سے ملتے جلتے رہتے اور اپنے خاندان والوں سے بھی آخر تک رشتہ بڑا مضبوط رکھا، ان کا ہر وقت خیال رکھتے اور ان کی خدمت کو اپنی خوش نصیبی تصور کرتے تھے۔

مجلس منتظمہ سلطانی مسجد بھٹکل اور سلطان یوتھ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے تعزیتی کلمات بھی پیش کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ آپ ہر چھوٹے بڑے سے خندہ پیشانی سے ملتے ، علماء کی بے حد قدر کرتے ، ملی ، سماجی اور دینی اداروں سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ انتہائی نرم مزاج تھے اور اصولوں کے بے حد پابند تھے۔ کسی مسئلہ کو حل کرنے میں بڑی دانشمندی اور ہوش مندی کا ثبوت دیتے ، آپ اپنے جدہ قیام کے دوران حجاج اور معتمرین کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے۔ آپ کا ہمیشہ یہ وصف رہا ہے کہ جمعہ کی نماز کے لیے جلدی مسجد تشریف لے جاتے اور عبادت وریاضت میں مشغول ہوتے تھے۔ سلطانی مسجد کی صدارت کی ذمہ داری بھی آپ نے بحسن و خوبی نبھائی اور ہمہ وقت مسجد کی آبادی اور ضروریات کو پورا کرنے کی بے حد فکر کی۔

اس موقع پر مجلس منتظمہ سلطانی مسجد اور سلطان یوتھ ویلفیر کے ذمہ داران اور اراکین سمیت اہلیانِ محلہ اور چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا