English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجہ مہاراجاؤں کے زمانے سے علاقائی ثقافت کو بچانے کی رسم چلی آرہی ہے: دیش پانڈے

share with us

وہ یہاں بھٹکل کے پولس گراؤنڈ میں بھٹکل کراولی اُتسوکے اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرما کر ان باتوں کا اظہار کررہے تھے انہوں نے اس موقع پر کہاانہو ں نے کہا کہ کلاکار کی اپنی پہنچان ہوتی ہے ، کراولی کے تمام اُتسو پروگراموں کا آغاز ایسے ہی کلاکاروں کے ہاتھوں سے کرکے ان کواور ان کے ہنر کو اعزاز سے نوازا جارہا ہے ۔ 
تقریب کی صدارت کررہے شہر بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وائدیانے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر اور کلا کی پہچان کرکے اس کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری عوام کی ہے ۔ اور اس کی ترقی بھی اسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جب اس کے پیچھے محنت کی جائے۔ امسال کانگریس حکومت نے پہلی بار شہر بھٹکل میں اس اُتسو کو انعقاد کرکے بھٹکل کے دیہی علاقوں کے عوام کا سر اونچا کردیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام کا آغاز ضلع کے مشہور یکشا گانا کے کلاکاراور پدم شری ایوارڈ یافتہ چٹانی رامچندرا کے ہاتھوں شمع روش کرکے کیا ۔ اس موقع پر شہرضلع کمشنر انکاگلو جمیر، ضلع پنچایت صدر کرشنا گوڈ، ونیتا نائک، جیاشری موگیر، عبدالرحیم، تعلقہ پنچایت صدر و اراکین میں سے شانتی موگیر، ہرشنی چندرا شیکھر گوڈا، تعلق پنچایت نائب صدر مدوکر سبو منے، اے اسی پی سدھیر کمارریڈی، تحصیلدار جی ایم بھورکر، وغیرہ موجود تھے۔ تقریب کے آغاز سے پہلے بھٹکل شمس الدین سرکل سے باجوں کے ساتھ وزیر دیش پانڈے اور دیگر مہمانوں نے پولس گراؤنڈ تک جلوس نکالا جس میں عوام نے شرکت کی۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کورما راوؤ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ علاقائی تعلیمی افسر دیوی داس موگیر نے شکریہ کلمات پیش کئے جب کے نظامت کی ذمہ داری شری دھر شیٹھ اور گنگادھر نائک بحسن و خوبی انجام دئے۔ تادمِ تحریر ثقافتی و سماجی پروگراموں سلسلہ جاری ہے، ان پرگراموں کے بیچ نوائط محفل کی جانب سے بھی آدھ گھنٹے کا پروگرام پیش کیا جانے والا ہے۔

042karavali-utsav-bhatkal-2013

037karavali-utsav-bhatkal-2013

089karavali-utsav-bhatkal-2013

071karavali-utsav-bhatkal-2013

منگلور ائیر پورٹ میں کیٹر رنگ سمیت دیگر تمام سہولیات 24گھنٹے حاصل ہوں گے 

مینگلور 20؍ نومبر (فکروخبرنیوز) منگلور انٹرنیشنل ہوئی اڈہ پر پر اب تک بیس گھنٹے کام جاری رہتا تھاتک ہی خدمت اور دیگر کیٹرنگ کی سہولیات دستیاب تھیں یکم دسمبر سے اس وقت کو بڑھا کر پورے 24گھنٹے کئے گئے ہیں۔ جس میں دکانیں ، دفتر کے کام اور کیٹرنگ کا نظام شامل ہے ۔ کیٹرنگ کی سہولیات چوبیس گھنٹے جاری رہنے کی وجہ سے اب مسافروں کو تازہ غذا میسر ہوگی ۔ اب تک صرف ائیرانڈیا کے مسافروں کے لیے فائیواسٹار ہوٹلوں سے کھانا لایا جارہا تھااب ہوائی اڈے پر بھی اسی ہوٹل سے مسافروں کو غذا فراہم کی جائے گی ۔ کیٹرنگ کی ذمہ داری شہر کے مشہور فائیو اسٹارہوٹلز کو دی گئی ہے جبکہ جیٹ ائیرویس کے لیے غذا فراہم کرنے کا کام کیرلا کے ایک ہوٹل کے ذمہ سونپا گیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع مینگلور ائیرپورٹ کے ڈائرکٹر رادھا کرشنن نے دی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اس فیصلے کی وجہسے مسافروں کو مزید سہولتیں میسر ہوں گی۔

منگلور ائیرپورٹ920 گرام غیرقانونی سونا لاتے ہوئے : دونوجوان گرفتار

منگلور 20؍ نومبر (فکروخبرنیوز) دبئی سے آنے والے دومسافراس وقت دھر لئے گئے جب ایرپورٹ پر ان کی چھان بین کی گئی۔ ان کو غیرقانونی طورپر سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل صبح کے ائیرانڈیا ہوائی جہاز کے ذریعہ دبئی سے مینگلور پہونچنے والے دو نوجوان غیر قانونی طور پر 920گرام سونا لارہے تھے کہ ڈی آر آئی افسران کی تحقیقات کے دوران ان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت کاسرکوڈ کے رہنے والے نثار اور عبدالجلیل کی حیثیت کی گئی ہے ۔ سونے کی مالیت 28 لاکھ بتائی جارہی ہے۔ 

دوائی سمجھ کر کیڑے مار دوائی کھا گئی عورت ۔ خاتون ہلاک 

وٹلا 20؍ نومبر (فکروخبرنیوز) کیڑے مار دوا کو غلطی سے دوا سمجھ کرپینے کی وجہ سے عورت کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق کولناڈ دیہات کے مقیم شیوپّا شیٹی کی بیوی للیتا شیٹی تین دن پہلے کیڑے مار دوا کو دوائی سمجھ کر پی گئی جس ک و جہ سے اس کو نازک حالت میں مینگلور کے ایک خصوصی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ علاج بے سود ہونے کی وجہ سے عورت کی موت واقع ہوگئی ۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا