English   /   Kannada   /   Nawayathi

دمام میں ایک شام مولوی زفیف کے نام سے منعقد ہوا پروگرام ، اپنے سے کم حیثیت والوں کو دیکھنے سے زندگی خوشگواربنتی ہے : مولانا عبدالنور ندوی

share with us
moulana_abdun_noor_farkardey, zufaif_shingeri, dammam, moullana tanveer joshiddi, kehkasha,

دمام 25؍ جون 2022فکروخبرنیوز/حبیب اللہ محتشم) ایک شام مولوی زفیف کے نام استراحہ لیلتہ الخميس دمام میں مورخہ 23 جون 2022 بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے ممبران کے لئے ایک انوکھا پروگرام منعقد ہوا  جس میں کثیر تعداد میں ممبران شریک تھے ۔ پروگرام کا آغاز عبد الاحد ابن جلیل ائیکری کی تلاوت  کلام پاک سے ہوا۔ جنرل سکریٹری مولانا تنویر جوشیدی نے ممبران  ومہمانوں کا پرُ تباک استقبال کیا۔

پروگرام کی شروعات میں مولوی زفیف شینگیری نے سرکار دو عالم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ  وسلم  کی ذات اقدس کی شان میں "اُس  پے لاکھوں درود اُس پے لاکھوں سلام"  نعت پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا ۔ اسکے بعد انہوں نے  قوم نوائط کے مشہور و معروف  نوائطی قلم کاروں کی نظمیں جیسے لنگی ، مرکز دیتا آواز، میں اوپر تمی سا سکل دم دھکل بوندا پوکل؛ یاہرچان  تاری انی تارچان یہاری  اوڑو  لاگالا ہا ،  پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا اورخوب داد حاصل کی اور ایک مقامی گلوکار جناب ذیشان عفانی نے کئی  مشہور نوائطی  نظمیں  مترنم آواز میں پڑھ کر انہوں نے بھی داد تحسین حاصل کی۔

 بعد ازاں مولانا عبدالنور فکردے نے ممبران سے خطاب کیا اور ڈپریشن جیسے موذی مرض سے بچنے کی تدبیر بتاتے ہوئے کہا ہم کو اللہ تعالی  نے جتنی نعمتیں دی ہیں اس پر ہم خوش رہیں اور  ہر وقت اپنے سے کم والے لوگوں کو دیکھیں اورزندگی خوش گوار اس وقت تک  نہیں ہوگی جب تک ہم زندگی میں پیش آنے والے چھوٹے چھوٹے معاملات  کو نظر انداز کرنا سیکھیں ۔  مثلاً اکثرگھروں میں میاں بیوی کے بیج  تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے جو عام سی بات ہے، اس کے علاوہ اس طرح کے دیگر کام ہیں انہیں نظر انداز کرنا بہت ضروری ہے ، تو اس صورت میں ہماری زندگی خوشگوار بن سکتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ صحت  اور پیسہ اللہ کی بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں اور اگر آپ کو  اللہ تعالیٰ نے  مال سے نوازا ہو تو پہلی  فرصت میں اپنے خاندان میں کوئی بھی  کمزور ہوں انہیں خفیہ طور پرمالی امداد کریں کیونکہ اس وبا کے دوران بہت سے افراد متاثر ہوئے ہیں اور معیشت پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔ ہمارے مقدر میں جتنا لکھا ہے وہ ملے گا، خرچ  اعتدال سے کریں اور اسراف سے بچیں۔

 مولانا نے کہکشاں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہکشاں اسلامی نہج پر  نظمیں اور شرکیہ کلام سے پاک نعتیں عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ورنہ ہم دیکھتے ہیں کہ آج کے دور میں میڈیا نوجوانوں کو جس انداز میں گانے اور موسیقی سنا کرانہیں زندگی کے اصل مقاصد سے غافل کرانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے بلکہ بہت سے میڈیا کے ادارے  ایسے بھی ہیں جو گمراہی  کی راہ  پر لے جارہے ہیں۔ کہکشاں در اصل ادارہ ادب اطفال کا ایک  شعبہ  ہے۔ جس ادارہ نے قوم کے بچوں کے ذہنوں کا رخ اچھی چیزوں کی طرف موڑ دیا ہے اور لغو چیزوں کے بجائے اچھی اور اسلامی طریقہ کار پر انجام پانے والی چیزوں میں انہیں مشغول رکھے ہوئے ہیں۔

پروگرام میں ممبران کے لیے عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ مولانا تنویر جوشیدی جنرل سکریٹری کے شکرانہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا