English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : سلیا سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے؟؟

share with us
sullia, mangalore, zalzala

سلیا 25؍ جون 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ہفتہ 25 جون کی صبح تعلقہ کے کئی حصوں میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زمین تقریباً 45 سیکنڈ تک ہلتی رہی۔

زلزلے کے جھٹکے صبح 9.10 بجے شروع ہوئے اور اسے سلیا، مارکنجا، کلونگنڈی، سمپاجے، پیراجے، ارنتھوڈو، ایورناڈو، تھوڈیکانا اور گوناڈکا کے باشندوں نے محسوس کیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ کرسی، میزیں اور دیگر فرنیچر ہل گیا۔ الماری میں رکھے برتن اور دیگر سامان بھی گرگیا۔

بعض گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ جو لوگ صبح کے کاموں میں مشغول تھے، انہیں لگا جیسے وہ ہل رہے ہیں۔

میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان می جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجندر نے کہا کہ بہت سے لوگ سلیا سے فون کر کے یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ زمین چند سیکنڈ کے لیے ہل گئی اور انھوں نے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ ہم زلزلے اور اس کی شدت اور مرکز کے بارے میں ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سے تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا