English   /   Kannada   /   Nawayathi

شر پسند عناصر کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے

share with us

معاملہ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بجائے اگر ہم سے رابطہ کرتے تو ہم حقیقت سامنے رکھتے۔ان باتوں کا اظہار جناب انصار چنا اور ان کے ساتھیوں نے یہاں پریس کانفرنس میں کیا۔ آج عصر بعد بھٹکل آئی بی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مقامی تمام صحافی موجود تھے۔ ان کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اراضی مالکن نبیلہ دامدا کے رشتہ دار بھائی عبدالرزاق نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے کہ سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کی جائے۔ دو مہینے پہلے شروع کی جانے والی تعمیراتی کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ یہاں بعض شر پسند عناصر جن کو جگہ سے یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں زبردستی بہانے نکال کر دھمکی دے کر کام رکوانا چاہتے ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے اب تک صبر اس لئے کیا کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ انتخابات کے پیشِ نظر ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قانونی کارروائی کرنا ہم جانتے ہیں ،مگر وہاں جمع ہوکر ہنگامہ کرنے والوں کو حقیقت کا علم نہیں اور کچھ لیڈری جتانے والے لوگوں کے پیچھے آجاتے ہیں۔ ہمارے پریس کانفرنس کے بلانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لوگوں کو حقیقت حال سے واقف ہو کہ یہاں کیا ہورہاہے۔ اس موقع پر تمام اراضی کے دستاویزات نامہ نگاروں کو دکھانے کے بعد کہاکہ ایک اخبارمیں اگر غلط رپورٹ شائع ہوجائے گی تو پھر تمام اخبارات میںیہ سلسلہ چل نکلے گا ، اسی وجہ سے یہاں سچائی سامنے رکھی جارہی ہے۔ رجسٹرڈ اور ملکیت اور غیر متنازعہ زمین پر ہی اگر یہ شرپسند اس طرح کے روڑے اٹکاتے ہیں تو سوچئے جو زمین متنازعہ ہوگی وہاں یہ لوگ کیا نہیں کریں گے؟ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ بند ہو اگر کسی کو اعتراض ہوتو وہ تحصیلدار دفتر سے رجوع ہو، جب کہ ہر دفترسے ہمیں تعمیراتی کاموں کی اجازت مل چکی ہے۔ اس موقع پر جناب انصار چنا، شہباز دامدا، اور ان کے ساتھیوں نے نامہ نگاروں کے کئی سوالات کا جواب دیا ، نامہ نگاروں نے تیقن دیا کہ حقیقت سے آشنا خبر شائع کی جائے گی ۔

mnk

بھٹکل شری نواس ہوٹل میں گیس لیک ہونے سے آگ حادثہ 

بھٹکل 19نومبر (فکروخبرنیوز ) آج عصر بعد بھٹکل ، بس اڈے کے قریب واقع شری نواس ہوٹل کے مطبخ خانے کا گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس آگ حادثے سے مطبخ میں موجود کچھ چیزیں جلی ہیں جب کہ آگ کو پھیلنے سے ہی فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر فوری قابو پالیا ہے۔ 

DSCN7419

DSCN7421

DSCN7423

مرڈیشور : شاہین کرکٹ ٹرافی میں

اسفا نے لبیک نوائط کو اور کوسموس نے سوپر اسٹار کو دی شکست 

بھٹکل 19؍ نومبر (فکروخبرنیوز) مرڈیشور میں جاری شاہین لیدرکرکٹ ٹورنامنٹ میں آج صبح کے میچ میں اسفا نے لبیک نوائط کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ فکر وخبر کے مطابق لبیک نوائط نے ٹاس جیت پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے 147رنزبنائے۔ جواب میں اسفا نے صرف سولہ اوور چار گیندوں اس ہدف کو آسانی کے ساتھ پارکیا جس میں اکبر نے36گیندوں میں 61 رنز بنائے جبکہ عبدالواحد نے 23گیندوں میں 47 رنز اسکور کیے ۔ بہترین بلہ بازی کی وجہ اکبر کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا ۔ دوپہر کا میچ کوسموس اور سوپر اسٹار کے مابین کھیلا گیا جس میں سوپر اسٹار نے جملہ ۳۲ رنوں سے اپنی جیت درج کی اور حسین میچ آف دی میچ رہے۔ 

cric

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا