English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کمی ، جرمنی نے ایمرجنسی گیس پلان کا الرٹ لیول بڑھا دیا

share with us

 

23/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)جرمنی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کی جانے والی کمی کو دیکھتے ہوئے ملک کے ایمرجنسی گیس پلان کا الرٹ لیول بڑھایا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی کے وزیر معیشت رابرٹ ہیبک نے صحافیوں کو بتایا کہ ’جرمنی میں اس وقت گیس قلت کی شکار اشیا میں سے ہے۔‘

دوسری جانب یورپی یونین میں شامل ممالک کی معاشی ترقی میں جون کے مہینے میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

جمعرات کو سامنے آنے والے سروے کے نتائج کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کورونا وبا کے بعد معمول پر آنے والی معیشت کو ایک بار پھر بڑے چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے چیف بزنس اکانومسٹ کرس ولیمسن نے کہا ہے کہ ’معاشی سرگرمی میں سست روی کی بڑی وجہ قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔‘

کرس ولیمسن کے مطابق ’یہ سنہ 2008 کے عالمی معاشی بحران کے بعد سب سے زیادہ غیرمتوقع صورت حال ہے۔‘

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین میں ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ کے آغاز سے ہی یورپ کے ممالک کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے خدشات کا سامنا ہے۔

امریکہ اور یورپی ممالک کی اکثریت یوکرین کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ گیس کے لیے ان میں سے زیادہ تر ملکوں کا انحصار روس پر ہے۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا