English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ کو مہنگائی کے عفریت کا سامنا

share with us

 

 

 

لندن: 22/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں مہنگائی میں 9.1 فیصد اضافے کے ساتھ 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو مہنگائی کے عفریت کا سامنا ہے اور بینک آف انگلینڈ نے بھی خبردار کیا کہ اس سے بھی بدتر صورتحال ابھی آنا باقی ہے کیونکہ تمام G7 ممالک میں برطانیہ میں افراط زر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اکتوبر میں جب بجلی کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں، افراط زر میں اضافہ 11 فیصد تک جا سکتا ہے جب کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر 9 فیصد سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے تاریخی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مئی کی افراط زر مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ تھی اور اس میں مزید تنزلی آئے گی۔ حالات بد سے بدتر ہوں گے۔

اس وقت پاؤنڈ اسٹرلنگ جو اس سال امریکی ڈالر کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک ہے۔ 0.6 فیصد کم ہوکر $1.22 سے نیچے آگئی۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار برطانیہ میں مسلسل بلند افراط زر اور کساد بازاری کے خطرے کا اندیشہ ظاہر کرتے آئے ہیں۔

برطانیہ اس وقت بریگزٹ کی مسلسل مشکلات کا بھی سامنا کر رہا ہے جو یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

 

 

Urdu News

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا