English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : ملائشیا سے لبنان جارہے تجارتی بحری جہاز میں خرابی ، 15 افراد کو انڈین کوسٹ گارڈ بحفاظت ساحل تک لانے میں کامیاب

share with us
syrian , indian cost guard,

منگلورو 22 جون 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) انڈین کوسٹ گارڈ ایک تجارتی جہاز پر سوار 15 افراد کو اس وقت بحفاظت ساحل تک لانے میں کامیاب ہوگیا جب جہازمیں خرابی کے بعد انہوں نے ایس او ایس کال دی تھی۔

ذرائع کے مطابق انڈین کوسٹ گارڈ نے غیر ملکی پرچم بردار جہاز ایم وی شہزادی میرال پرشام سے تعلق رکھنے والے 15 افراد سفر کررہے تھے اور اس میں خرابی کی وجہ سے انہیں مدد کی فوری ضرورت تھی۔

موسم کی خرابی کے باوجود کوسٹ گارڈ کے وکرم اور امرتیہ بحری جہازان تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ جہاز ملائیشیا سے لبنان جارہا تھا۔

آئی سی جی کے جاری کردہ ایک نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کامیاب آپریشن بحر ہند کے علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر انڈین کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

منگلورو سٹی پولیس کے مطابق انہیں نیلمنگلا میں واقع غیر ملکیوں کے حراستی مرکز منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال وہ آئی سی جی کے پاس ہیں جنہوں نے انہیں 21 جون کو منگلورو لانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ انہیں پنمبور پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں حراستی مرکز میں بھیجنے سے پہلے ضلع سوشل ویلفیئر افسر کے ساتھ مل کر کسی ہاسٹل میں رکھا جائے گا۔ بیورو آف امیگریشن کے حکم کے بعد وہ ان کے سفارتخانے کے ذریعے ان کے ملک واپس بھیجے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا