English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : ایسا کیا ہوا کہ ایم ایل اے نے کالج پرنسپال کو تھپڑ رسید کیا؟

share with us
MLA, Mandia,

منڈیا 21؍ جون 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں جنتا دل (سیکولر) کے ایک  ایم ایل اے کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو تھپڑ مارنے سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ پرنسپال ترقیاتی کاموں کے بارے میں واضح جواب نہیں دے پائے تھے۔

منڈیا کے ایم ایل اے ایم سرینواس نے نلواڑی کرشنا راجا واڈیار آئی ٹی آئی کالج کے پرنسپل کو عوام کے سامنے ایک سے زائد مرتبہ تھپڑ مارا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ لوگوں نے سرینواس کی پرنسپل کے ساتھ ناروا سلوک کیے جانے اور ان کی بے عزتی کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سرینواس اس لیے مشتعل ہو گئے کیونکہ پرنسپل ناگناد تزئین و آرائش شدہ آئی ٹی آئی کالج کے افتتاح کے دوران لیبارٹری میں کام کے بارے میں معلومات نہیں دے سکے۔ جے ڈی (ایس) ایم ایل اے نے اسے اپنے ساتھیوں اور مقامی سیاست دانوں کے سامنے دو بار تھپڑ مارا ۔ ویڈیو میں پرنسپل کو صدمے اور خوف میں دکھایا گیا ہے جب کہ عوام ایم ایل اے کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا