English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے کے 47برآمدگی معاملہ میں آرجے ڈی ایم ایل اے کو ۱۰ سال قید کی سزا

share with us

پٹنہ:21جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بہار میں پٹنہ کی ایک خصوصی عدالت نے اے کے 47 رائفلوں کی برآمدگی کے معاملے میں آج موکاما کے ایم ایل اے اننت کمار سنگھ سمیت دو قصورواروں کو 10-10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے فوجداری مقدمات کی سماعت کے لیے پٹنہ میں قائم خصوصی عدالت کے جج ترلوکی دوبے نے اس کیس میں سزا کے نکتہ پر دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کھلی عدالت میں یہ سزا سنائی۔ فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی جج نے کہا کہ دو مجرموں ایم ایل اے مسٹر سنگھ اور سنیل رام کی عمر اوران کی بیماری کو دیکھتے ہوئے یہ سزا سنائی جا رہی ہے۔ عدالت نے 14 جون 2022 کو دونوں ملزمان کو قصوروار قرار دیا تھا۔

یہ معاملہ سال 2019 کا ہے۔ الزام کے مطابق، ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، پٹنہ ضلع کے باڑھ تھانے کی پولیس نے مسٹر سنگھ کے آبائی گاؤں ندوا میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماراتھا اور مبینہ طور پر اے کے -47 رائفل، کارتوس اور ہینڈ گرینڈ برآمد کئے جانے کا دعویٰ کیاتھا۔ پولیس نے سنیل رام کو گرفتار کر لیا تھا۔ کیس کی ایف آئی آر باڑھ پولیس اسٹیشن کیس نمبر 389/2019 کے طور پر 16 اگست 2019 کو درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آرمیں مسٹر سنگھ اور سنیل کمار کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

تفتیش کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سال 2020 میں دونوں ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے الزامات ثابت کرنے کے لیے 13 گواہوں کے بیانات عدالت میں قلمبند کرائے جب کہ دفاع کی جانب سے بھی 34 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا