English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹنہ بلاسٹ کے تار جڑے منگلور سے : عائشہ بانو نامی خاتون گرفتار

share with us

منگلور اور بنگلور سے شائع ہونے والے آن لائن اور الیکٹرانک میڈیا کے مطابق عائشہ بانو گذشتہ چھ مہینے سے منگلور میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھی، عائشہ پر الزام ہے کہ اس نے حوالہ کے روپئے مشتبہ ملزمین کے استعمال میں لانے کے لئے مقامی لوگوں کے نام سے اکاؤنٹ کھلوا کر اس کے اے ٹی ایم کارڈ مشتبہ دہشت گردوں کے حوالے کردیتی تھی اور مقامی افراد کو کمیشن دیا کرتی تھی ، مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ حوالہ سے آنے والے پیسے یہ مقامی افراد کے نام سے موجود لوگوں کے اکاؤنٹ میں جمع کرتی تھی اور مشتبہ ملزمین اے ٹی ایم کے استعمال سے روپئے نکال لیا کرتے تھے۔ عائشہ بانوکے بارے میں الگ الگ تفصیلات شائع کی گئی ہیں، عائشہ نومسلم ہے اور شادی بیاہ کے بعد اس نے اسلام قبول کیا۔ اور تین بچے بھی ہیں، جب کہ ایک اور اخبار اس کا تعلق مڈی کیری سے بتایا ہے اور چھ مہینے قبل ہی وہ منگلور میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہونے کی بات کہی ہے ، اس کے غربت و افلاس کی حالت دیکھ کر مقامی کچھ فلاحی تنظیموں نے اس کی امداد کی تھی۔ یہ بھی الزام ہے کہ یہ جملہ 35اکاؤنٹ اکیلی سنبھال رہی تھی اور یہ سب کے سب مقامی نوجوانوں کے نام سے تھے جس میں ہندومسلم سب شامل ہیں۔

ملحوظ رہے کہ حالیہ پٹنہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائند کہلائے جانے والابھگوا مشتبہ دہشت گرد گوپال گوئیل نے تحقیقات کے دوران عائشہ بانو سمیت پاکستان کے کچھ لوگوں کا نام لیا تھا اور کہا تھا کہ یہیں سے رقومات کو دیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ملک کے کئی شہروں کے جہاں اس دہشت گرد نے نام لیا ہے اسی میں ایک نام عائشہ بانو کابھی ہے، پٹنہ بم دھماکوں میں بھگوادہشت گردی صاف اُبھر کر سامنے آئی ہے۔ اس معاملہ میں 4 زعفرانی مشتبہ دہشت گردوں کو این آئی نے گرفتارکرتے ہوئے موبائل فون، کار اور دیگر نقدی ضبط کرلئے تھے۔ حالیہ پٹنہ بم دھماکوں کے بعد پولس اور چھان بین ایجنسیوں کے بدلتے بیانات اور گرفتار شدگان کے بیانات سے کئی سارے جگہوں پر جھول نظر آرہا ہے۔

شاہین مرڈیشور کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھا دن

سلطانی اور نوراسپورٹس کو ہار کا سامنا 

بھٹکل /مرڈیشور 12نومبر (فکروخبرنیوز ) شاہین مرڈیشور کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز پہلا میچ شاہین مرڈیشور اور نوراسپورٹس (بھٹکل) کے مابین کھیلا گیا جس میں شاہین مرڈیشور نے فتح درج کی ہے۔ فکروخبر کے مطابق اس پہلے میچ میں نوراسپورٹس نے ٹاس جیتنے کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 136رنوں کا ہدف دے کر آل آؤٹ ہوگئے تھے۔ شاہین مرڈیشور نے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر حزبِ مخالف کی جانب سے دئے گئے ہد ف کو پار کرنے میں کامیاب ہوئی ۔شاہین مرڈیشور کے علی احمد نے 35گیندوں مین 56رن بنا کر مین آف دین میچ رہے ۔ 
دوسرا میچ بینا ویدیا مرڈیشور اور سلطانی (بھٹکل) کے مابین کھیلا گیا، سلطانی ٹیم نے تاس جیتے ہوئے پہلے بلے بازی کا فیصلہ لیا اور 126رنوں پر آل آؤٹ ہوگئے۔ سلطانی رنوں کا ہدف پار کرتے ہوئے بینا ویدیاکے کھلاڑیوں نے 19اوور میں ہی اس سلطانی کو شکست کا آئینہ بتاتے ہوئے بینا ویدیا نے فتح حاصل کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا