English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس ملک نے دوسرے سال بھی دنیا کے سب سے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

share with us


دوحہ: 21/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ملک قطر کے دوحہ ایئرپورٹ نے مسلسل دوسرے سال بھی دنیا کے سب سے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2022 کے لیے دنیا کے بہترین ایئر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کردی ہے جس میں پہلی پوزیشن ایک مرتبہ پھر قطری دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ سال 2021 میں بھی دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ہوائی اڈہ دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا تھا۔

دنیا کے ساڑھے پانچ سو انٹرنیشنل ایئرپورٹس میں سے 5 سب سے بہترین ائیر پورٹس کا تعلق ایشیا سے ہے جب کہ دیگر پانچ یورپی ہیں۔

دوسرے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز جاپان کے شہر ٹوکیو کے ہنیدا ائیرپورٹ کے نام رہا ہے جبکہ سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ٹوکیو کا ہی ناریتا ایئرپورٹ چوتھا اور جنوبی کوریا کے شہر سیئول کا ائیرپورٹ پانچواں بیترین ہوائی اڈا قرار دیا گیا ہے۔

دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست چیک ان، آمد، منتقلی، خریداری، سیکورٹی، امیگریشن اور روانگی کے حوالے سے دی گئی عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔

 

 

ARY news Urdu
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا