English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور ترکی: تعلقات میں بہتری آنے لگی

share with us

19/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)  سعودی عرب اور ترکی کے باہمی تعلقات میں بہتری آنے لگی، طیب اردوان کے دورہ سعودی عرب کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے انقرہ پہنچیں گے۔

سنہ 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ولی عہد 22 جون کو انقرہ پہنچیں گے جہاں ان کی آمد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اردوان نے کہا کہ انشاء اللہ ہمیں یہ اندازہ کرنے کا موقع ملے گا کہ ہم ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کو کس بلندی پر لے جا سکتے ہیں۔

ترک صدر اردوان پہلے ہی اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں خاشقجی کے قتل کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا،جہاں انہوں نے مکہ جانے سے پہلے ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا