English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایر انڈیا کی2 ہوسٹس 6کلو سونا اسمگلنگ کرتی ہوئی دھر لی گئیں

share with us

ڈی آرآئی افسران نے ان کو اس وقت دھرلیا جب یہ لوگ دبئی سے کوذی کوڈ ایرپورٹ پر اُترے۔ اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کے وعدے کے ساتھ ایک افسرنے بیان دیاہے کہ گرفتارشدگان ایرہوسٹس جولائی ماہ سے اب تک کوچی، چینائی، اور کوذی کوڈ ہوائی اڈے پر قریب 32کلو سونا برآمد کرچکے۔کیبن کریو ملازمہ ہیروماس سیبسٹین (وائناڈ )ایر ہوسٹس راحلہ چیرائی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ان کو عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے بعد ڈی آر آئی کے افسران نے بیان دیا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ان کے پیچھے موجود گروہ کو بے نقاب کیاجائے جو کہ کنور، کوذی کوڈ اور دبئی میں سونے کی تجارت سے جڑا ہے۔

مسلم لڑکیوں سے ہندو نوجوان بہلا پھسلا کر شادی کریں ؟؟
شادی بھاگیہ کے مخالفت میں سوامی ’’پرناوندرم‘‘ کی زہر افشانی 

منگلور 9نومبر (فکروخبرنیوز ) کرناٹک کی برسرِ اقتدار کانگریس حکومت کی اقلیتوں کے دئے جانے والی شادی بھاگیہ اسکیم کے خلاف بی جے پی اور اس کے حامی ہندو تنظیمیں پرزور مخالفت کرتے ہوئے اب مسلم مخالف ایجنڈے پر کھلم کھلا زہر افشانی کررہے ہیں، اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کی جانب سے بلائے گئے پریس کانفرنس میں مذکوہ تنظیم کے ریاستی صدر’’ سوامی پرناوندرم ‘‘نے کہا کہ شادی بھاگیہ منصوبہ سیاسی پتہ ہے، سدارامیاکو چاہئے کہ وہ مولانا عرف صدیق سدارمیا اپنا نام رکھ لیں انہوں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر یہ منصوبہ ہندو لڑکیوں کے لئے جاری نہیں کیا گیا تو پھر ہندو نوجوان مسلم لڑکیوں سے شادی کے لئے ان کو بہلا پھسلائیں اور پھر شادی کرکے شادی بھاگیہ اسکیم سے فائد ہ اُٹھائیں۔ اس موقع پر انہوں نے توہم پرستی بل کو پاس کئے جانے پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ سادھو سنتوں کی آزادی اور ان کے مذہبی پوجاپاٹ کو روکنے کے لیے یہ مسودہ بل پاس کیاجارہاہے، اس بل کو واپس لیا جائے بصورتِ دیگر اگلے دنوں میں ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا جس کے ذمہ دار خود حکومت ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا