English   /   Kannada   /   Nawayathi

نصف صدی بعد کتاب لائبریری میں واپس لوٹ آئی

share with us

18/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)کینیڈین شہری نے معافی نامے کے بعد 51 سال قبل لی ہوئی کتاب لائبریری کو واپس لوٹا دی۔

دنیا بھر میں لائبریریاں بنائی جاتی ہیں تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں ان کتب کا مطالعہ بھی کرسکیں جو انہیں دیگر مقامات اور گھروں میں دستیاب نہیں اور ہر لائبریری سے کتاب کچھ رقم کے عوض کرائے پر بھی حاصل کی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کتاب لائبریری کو لوٹاتے نہیں ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈین شہر وینکوور میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے 51 برس قبل 20 اپریل 1971 میں لائبریری سے کرائے پر کتاب حاصل کی اور واپس نہیں کی۔

شہری نے کتاب 51 برس بعد معافی نامے کے ساتھ لائبریری کو لوٹائی جسے دیکھ کر لائبریری انچارج حیران رہ گئے اور کتاب کی تصویر معافی نامے ساتھ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا