English   /   Kannada   /   Nawayathi

دین کی حفاظت کے لیے ہمیں کوشاں رہنا چاہیے

share with us

ان خیالات کا اظہار مولانا محمود الحسن صاحب گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مولانا مفتی فاروق صاحب نے کیا ۔ وہ کل صبح جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلباء سے خصوصی خطاب فرمارہے تھے ۔ مولانا نے اپنے اس خطاب میں طلباء کو مختلف نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ آخرت کے استحضار کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طریقوں کو محبوب رکھتے ہوئے ان کی اتباع کرنی چاہیے ۔ مزید مولانا موصوف نے فرمایا کہ دینی تعلیم کے انتخاب پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے رہیں اور وارثینِ انبیاء کی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پورا کرنے کی جد وجہد کرنی چاہیے ۔ حضرت والا کے خطاب سے پہلے مولانا محمد الیاس ندوی نے مولانا کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا موصوف بیک وقت کئی طریقوں سے دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود دو دو مدارس میں بخاری شریف کے درس دے رہے ہیں ۔ درس وتدریس کے ساتھ کتابوں کی تالیفات کرنے میں بھی اپنا وقت صرف کررہے ہیں ۔ علمی کاوشوں میں قابلِ ذکر مشکوٰۃ شریف کی پندرہ جلدوں میں تصنیف کردہ شرح ہے علاوہ ازیں اپنے شیخ حضرت مولانا مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے فتاویٰ اکتیس جلدوں میں مرتب فرمایا ہے ۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں طلباء جامعہ نے مختلف عناوین کے تحت تقریریں پیش کیں ۔ جلسہ کا آغاز محی الدین جساد کی تلاوت کلام پاک سے ہو ا،اور جعفر صادق کندنگوڑا نے نعت پیش کی ۔ قریب ڈیڑھ گھنٹہ تک چلنے کے بعدیہ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا