English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُڈپی: پی یوسی طالبِ علم نے خود پر گولی داغ کر خود کشی کرلی (مزید خبریں)

share with us

پولس کے بیان کے مطابق شیریاس نے اپنے گھر میں یہ کہتے ہوئے کہ وہ فارم میں موجود بندرو ں کو بھگائے گا ، لائسنس والی بندوق ایس بی بی ایل اپنے ساتھ لے گای۔ مگر اس کے کچھ ہی دیر بعد فارم کے قریب واقع اس کے گھر کے افراد نے بندوق کی آواز سنی تو بھاگے ہوئے فارم میں آئے تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ اور گولی سینے کو چھلنی کرتی ہوئی نکل گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شیریاس اس گھر میں رہنا پسند نہیں کرتا تھا اور اس سے پہلے دو بار گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، اس گمشدگی کے موقع پر شیریاس پولس کو منی پال میں دریافت ہواتھا۔ اب پولس نے شیریاس کے اہلِ خانہ کے بیان کے مطابق کیس درج کرلیا ہے۔ پولس نے کیس تو درج کرلیا ہے مگر مقامی افراد کے مطابق اب بھی کئی شک و شبہ ظاہر کئے جارہے ہیں۔

نرس اور اسکے عاشق کی اقدامِ خودکشی 
عاشق نے عمارت کی اونچائی سے چھلانگ لگائی تو نرس نے نس کاٹ لی

کارکلا7اکتوبر (فکروخبرنیوز) کئی دنوں سے محبت کررہے ایک نوجوان جوڑی کی جانب سے آج اقدامِ خودکشی کی واردات کے بعد زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ایک نجی نرسنگ ہوم میں نرس کی حیثیت سے ملازمت کررہی ایک نرس اور مییارو جوڑوکٹے نامی علاقے کا ایک نوجوان محبت آپس میں کئی دنوں سے محبت کررہے تھے۔ مگر ادھر کچھ دنوں سے ان کے محبت کا چرچہ عام ہونے لگا تو اسی ڈر سے دونوں نے خودکشی کرلینے کی کوشش کی ہے۔ نوجوان اسپتال کے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر ہاتھ پیر میں زخمی ہونے کی وجہ سے منی اسپتال میں داخل کرایا گیا ، دوسری جانب معشوقہ نرس نے اپنی نس (رگ) کاٹ کر ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ لڑکی تمل ناڈو کے این آر پورا سے تعلق رکھتی ہے،، ابھی حال ہی میں نرسنگ ہوم میں ملازمت سے جڑگئی تھی۔ 5نومبر کو یہ دونوں ایک رہائشی کمرے میں عوام کو رنگے ہاتھوں مل گئے تھے اورعوام کی جانب سے اس پر سخت اعتراض جتایا گیا ،اس رسوائی سے پریشان ہوکر دونوں نے واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد اس طرح اقدامِ خودکشی کی کوشش کی ہے۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

موت کے تیقن کے بعد نوزائیدہ بچے کو لے گئے’’اسمشان‘‘
آخری رسومات کے موقع پر بچہ زندہ

اُڈپی 7نومبر (فکروخبرنیوز ) ایک نوزائیدہ بچہ جس کا وزن 600گرام تھا پیدا ہونے کے کئی دیر تک سانس نہ لینے کی وجہ سے ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ کو آخری رسومات کی اجازت دے دی ، مگر آخر رسومات کے موقع پر بچے کے دوبارہ سانس لینے کی وجہ سے بچے کو واپس اسپتال میں داخل کئے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اُڈپی کے بنٹاکل پتھر کانکنی میں ملازمت کررہے بلاری ضلع کے ناگراج کی بیوی جس کی ایامِ حمل چھ مہینے کی مدت میں تھی ، اچانک پیٹ درد محسو س کرنے کی وجہ سے یہاں کے سرکاری اسپتال گئے، یہاں لوگوں کی ہجوم کو دیکھ کر درد کی شدت کی وجہ سے قریب کلنک میں معائنہ کے لیے چلے گئے ۔ شدت درد کی وجہ سے ڈاکٹر ستیش کامت ششوترے کی نگرانی میں حمل کی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔ 600گرام وزنی بچے کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ ہی اس کے سانس نہ لئے جانے پر ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد مردہ قرار دیا۔ اہلِ خانہ نے جب آخری رسومات کے لیے بچے کو اسمشان لے گئے اور سپرد خاک کرنے ہی والے تھے کہ بچہ سانس لے کر رونے کی آواز نکالنے لگا، یہ دیکھ کر فوری بچے کو واپس اسپتال لایا گیا تو بچے کو سخت نگہداشت میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ 

منی پال: ایماندار آٹو ڈرائیورس نے گاہکوں کی قیمتی چیزیں لوٹا دیں 

منی پال 7نومبر (فکروخبرنیوز ) منی پال کے تین آٹو رکشہ ڈرائیور نے آج ایمانداری کے ثبوت دیتے ہوئے ان کے رکشہ میں گاہکوں کی جانب سے بھول کر چھوڑے گئے قیمتی چیزوں کوپولس کے سامنے ان کے مالکان کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق منی پال ایم آئی ٹی کے اسٹوڈینٹسم بنام گراہم اور ھاسب آلوک الگ الگ واقعات کے مطابق آٹور میں اپنے موبائل اور لیپ ٹیاپ بھول کر چلے گئے تھے۔جب کہ امروش کمار پانڈے نے ایک الگ واقعہ میں اپنی جیب پاکیٹ جس میں 21ہزار کی رقم موجود تھی اور بینک ڈاکیومنٹس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔تینوں الگ الگ آٹو ڈرائیورس، ہریش پوجاری، آنند پوجاری، اور لکشمن پوجاری نے یہ تمام چیزیں اسوسی ایشن کے حوالے کردیا،اور پھر اس کے بعد مالکان کی چھان بین کرتے ہوئے ان سے رابطہ کرکے پولس تھانے بلا لیا گیا۔ اُڈپی ضلع ایس پی ڈاکٹر بورے لنگیا نے ان تمام چیزوں کومالکان کے حوالے کرتے ہوئے آٹوڈرائیورس کی ایماندری کی ستائش کی ہے۔

riksha

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا