English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمارے ایمان کا دارومدا ر آپ ﷺ کی محبت میں پنہاں ہے

share with us

ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی محمودگنگوہی صاحبؒ کے خلیفہ مولانا مفتی فاروق صاحب(میرٹھی) نے کیا ۔ وہ آج بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طرف سے مسجد تنظیم میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب فرمارہے تھے ۔ مولانا مدظلہ نے اس موقع پر فرمایا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آفتاب اور ان کے صحابہ ستاروں کے مانند تھے ، ستاروں کی روشنی حقیقت میں آفتاب ہی کی روشنی ہے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین بھی ستاروں کی مانند ہیں اور ان کی اقتدا باعثِ ہدایت ہے ۔ صحابہ کرام نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کاثبوت اپنے اقوال واعمال سے جس انداز میں پیش کیا اسی طرح موجودہ دور میں اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔مولانا مدظلہ نے حدیث کے حوالے سے کہا کہ آپ کو صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے محبت گویا آپ ﷺسے محبت ہے اور آپﷺ سے محبت کرنے والا جنت میں آپﷺ کے ساتھ ہوگا ،مولانا نے اثباتی سوال کرتے ہوئے فرمایاکہ جنت میںآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت سے بڑھ کر اور کیا چیز ہمیں بڑی ہوسکتی ہے؟۔ مولانا نے دین کی اشاعت کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایاکہ جو کام کیا ہے اس پر مطمئن نہ ہو بلکہ آگے کام کے لائحہ عمل پر غور کرتے ہوئے حکمت کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ اور اپنی زندگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔ یہی حقیقی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے ۔ حضرت انس رضی اللہ کی حدیث کے حوالے سے فرمایا کہ مال واولاد، دین کی اشاعت کے لیے ہو تو معیوب نہیں ہے ۔ ایسے بہت سے واقعات تاریخ میں ملتے ہیں کہ مال اور اولاد کی کثرت نے ان کو نقصان نہیں پہونچایا بلکہ اس سے دین کی بڑی خدمت انجام دی ۔ ملحوظ رہے کہ مولانا کے بیان سے پہلے مدظلہ کا تعارف مولانا کے خادم مولانا مفتی سبیل صاحب نے کیا۔ جلسہ کا آغاز سید نبیغ برماور کی تلاوت سے ہوااورحضرت مولانا کی دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچا ۔ عوام کی ایک کثیر تعداد نے مولانا کے بیان سے استفادہ کیا ۔ 

IMG 0017

 

IMG 0009

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا