English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوروں نے مسروقہ مورتیوں کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ پولس تھانے بھجوادیا

share with us

اب پولس نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس چوری کی واردات کو حل کرنے میں پولس کامیاب ہوئی ہے اور مسروقہ مورتیاں ضبط کرلی گئی ہیں، فکروخبر کے مطابق آج صبح ضلع کمشنریٹ دفتر میں منگلور پولس کمشنر منیش کھربیکر نے پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 6جولائی کو موڈبدری کے جین بسدی مندر میں موجود 15مورٹیاں چرالی گئی تھیں، جن کی جملہ مالیت 75لاکھ روپئے ہے۔ اس سرقہ کی واردات کے بعد جین سماج نے نہ صرف کرناٹک میں بلکہ قومی سطح پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر سی بی آئی جانچ کے لئے دباؤ ڈالا تھا۔ اس معاملہ میں پولس تحقیقات کرتے ہوئے ، گھن شیام ، دگمبر موہنتی، دیپتی مہی، پٹنایک اور سبھاش سنچیتی نامی ملزموں کو گرفتار کعرتے ہوئے ان کے پاس موجود ایک کلو سے زائد سونا ضبط کرلیا گیا تھا جو مورتیوں کو پگھلا کر نکالا گیا تھا۔ مزید مورتیوں کے چھان بین اور ملزموں کی تلاش میں تھے کہ 5نومبر کو پولس کمشنر کے دفتر کے پتے پر 12مورتیاں اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ بھیجی گئی ہیں، بھیجنے والوں کی کوئی تفصیلات نہیں ، البتہ درج کردہ نقلی پتے کا سراغ لگا کر اصلی ملزموں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بے قصور مسلم نوجوانوں کو جیل میں رکھے جانے سے کرناٹک انسانی حقوق کمیشن آگ بگولہ
بنگلور سٹی پولس کے خلاف suo motu کیس درج

بنگلور06اکتوبر (فکروخبرنیوز ) بے قصور مسلم نوجوانوں کو بنگلور ملیشورم بم دھماکے کے الزام میں چھ مہینے تک جیل میں رکھے جانے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرناٹک انسانی حقوق کمیشن (KSHRC) نے کل بروز منگل کو بنگلور سٹی پولس کے خلاف suo motu کیس درج کردیاہے۔ کمیشن نے چیف سکریٹری کو ایک نوٹس بھی جاری کردیاہے کہ ایک مہینے کے اندر ریاستی حکومت متعلقہ بے قصور نوجوانوں کو 2لاکھ روپئے معاوضہ کے طور پر ادا کردے۔ ملحوظ رہے کہ پیر محی الدین ، صدام حسین، اور تینکسی حنیف جو کہ چنائی (مدراس) کے مقیم ہیں ، عدالت نے ان پر لگے الزامات کو بے بنیاد ثابت کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ اور مذکورہ نوجوان ملیشورم میں ہوئے بم دھماکے کے الزام میں چھ مہینے تک بنگلور سنٹرل جیل میں صعوبتیں جھیلتے رہے۔ کمیشن کے رکن جناب ہندد گند نے کہا کہ تین بے قصور نوجوانوں کو گرفتا رکرکے جیل میں بند کرنا دراصل یہ پولس تحقیقات کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس واقعہ سے یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ کس طرح پولس افسران دہشت گردی کے الزام میں صرف مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

moideen 1

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا