English   /   Kannada   /   Nawayathi

لمبے انتظار کے بعد واصف مال کا لکی ڈرا

share with us

بھٹکل کے محمد علی روڈ پر واقع واصف مال کی طرف سے رمضان المبارک میں بیس انعامات کے اعلان کے ساتھ ایک خوبصورت اسکیم لوگوں کے سامنے رکھی گئی تھی ۔ رمضان المباک کے بعد سے اب تک چلنے والے اس آفرکی وجہ سے جہاں دکانوں میں لوگوں کی آمد ورفت رہی وہیں خریداروں کو لکی ڈرا کا انتظار بھی تھا ۔اس میں تقریباًسات ہزار پانچ سو خریداروں کی لمبی فہرست تھی جس میں سے صرف بیس ٹوکن کا انتخاب کرنا تھا ۔آج منعقد کردہ تقریب میں آزادانہ طریقہ سے مہمانِ خصوصی میں سے جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، جناب الطاف کھروری، جناب عبدالعظیم امباری ، بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا ، جناب عبدالرحیم شیخ ، جناب امتیاز اُدیاوراورجناب حافظ مبین ائیکری ،وغیرہ کے ہاتھوں سے لکی ڈرا ٹوکن کا انتخاب ہوا۔ جس میں پہلا انعام، ایکٹیوا بائک عمر اسٹریٹ کی ساکنہ, عائشہ کے نام رہی جس کا ٹوکن نمبر 3138ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرا انعام ریفریجریٹر اسماعیل مصباح ، تیسرا انعام واشنگ مشین سمیر شیخ کے نام رہا ۔ چوتھے انعام کے حقدارنعمت اللہ پانچویں کے ہدایت اللہ ، چھٹے کے عبدالحفیظ ،ساتویں کے نازنین ،آٹھویں کے آہل ، نویں نمبر پر فائز اور دسویں انعام کے حقدار فضیل قرار دےئے گئے ۔ مزید دس انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ۔اور مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں ان کو انعامات سے نوازا گیا۔ بھٹکل و مضافات کے علاوہ بنگلور سے تعلق رکھنے والے خریدار کے بھی نام انعامات میں شامل ہیں۔ 

DSCN7234

DSCN7228

DSCN7229

DSCN7276

آر ایس ایس کی بڑھتی غنڈہ گردی
شادی میں شرکت کے لیے آئی مہمان عورتوں کو دھمکی 

منجیشور 05نومبر (فکروخبرنیوز ) دوست کی شادی میں شرکت کے لیے آئی تین طالبات کو آرایس ایس کارکنان کی جانب سے دھمکی دئے جانے کی واردات کل اُپلا میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس معاملہ میں منجیشورپولس نے 12آر ایس ایس کارکنان کے خلاف شکایت درج کرلیاہے۔ملزموں کی شناخت کوڈی بیل نامی علاقے کے مقیم ، شری جیت، بھرت، ابھی شیک اور دیگر لوگوں کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ واقعہ کے مطابق منگلور سے تعلق رکھنے والی تین طالبات اُپلا کوڈی بیل میں اپنی ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے، جب یہ اطلاع آر ایس ایس کو ملی تو بائیک اور کاروں میں سوار شادی کی تقریب میں آکر تینوں طالبات کو خوب ڈرادھمکایا اور پھر دوبارہ اس طرح تنہا گھر سے نکلنے پر زدوکوب کی دھمکی دے ڈالی،یہ بات شادی کے گھروالوں کو ناگوار گذری اور انہوں نے پولس سے مدد طلب کی تو پولس نے بیان لینے کے بعد متعلقہ آرایس ایس کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کے لیے جال بچھادیاہے ، جب کہ پولس نے اپنے تحفظ میں طالبات کو منگلور تک پہنچایاہے۔ 

ذہنی معذور شخص کا سواریوں اور راہگیروں پر پتھراؤ

منگلور 05نومبر(فکروخبرنیوز ) شہر کے نانتور نامی علاقے میں ایک ذہنی معذور شخص اچانک راہگیروں اور سواریوں پر پتھراؤکرنے کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لیے عوام کو پریشانی کا سامنا کرناٹ پڑا۔ اطلاع کے مطابق ایک شخص جس کی عمر 30-40کے درمیان ہے اچانک راہ گذرتے ہوئے عوام کو گالیاں بکتے ہوئے پتھراؤ شروع کردیا، اور پھر سواریوں کو بھی پتھر کے زور سے روکنے کی کوشش کی، عوام نے یہ ماجرا دیکھ کر اچانک پولس کو خبر کردی۔ پولس فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کوا پنے حراست میں لیا، اس کی شناخت راجیش شیٹی ، بوکا پٹنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔گھریلو پریشانی اور والدین کی جانب سے گھر سے باہر کردئے جانے کی وجہ سے اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔کدری پولس نے اس کو اپنے حراست میں لینے کے بعد میڈیکل جانچ کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کردیاہے۔

Nanthor mad man 5nov13 dis

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا