English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل جامعہ میں کل جنوبی ہند مسابقہ سیرت

share with us

اور اس میں اول ،دوم اور سوم آنے والے طلباء کو نقد ایک لاکھ روپئے کے انعامات کے علاوہ خصوصی انعامات سے بھی نوازاجائے گا،ان مقابلوں میں ۱۲/سال کی عمر سے ۲۱/سال کی عمر تک کے طلباء شریک ہوسکتے ہیں ،تقریری مقابلہ میں اول ،دوم ،سوم آنے والوں کو بالترتیب پندرہ ہزار /دس ہزار سات ہزار،نعت کے مقابلہ میں اول ،دوم ،سوم آنے والوں کو دس ہزار/سات ہزار/پانچ ہزاراورسیرت کوئز میں اول دوم ، سوم آنے والوں کو سات ہزار/پانچ ہزار/اور چار ہزار روپئے کے انعامات دئیے جائیں گے اس کے علاوہ ممتاز ۲۵طلباء کو خصوصی انعامات بھی دئیے جائیں گے،اس مسابقہ میں جنوبی ہند کے جن مدارس کے طلباء شرکت کے خواہشمند ہیں ان مدارس کے ذمہ داران سے گذارش ہے کہ تفصیلات کے لیے فوری مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ فرمائیں۔

رابطہ کے لیے: 9845126195/9901359172 / ای میل : jamiaislamiabhatkal@gmail.com
Adress: P.B.NO: 10, JAMIA ISLAMIA BHATKAL - 581320 Karnataka INDIA

المعلن 
مہتمم 
جامعہ اسلامیہ بھٹکل


 

اسکوٹر سے تیز رفتار بس ٹکراگئی:مشتعل ہجوم نے بس پر کیا پتھراؤ کیا

پڈوبدری 04نومبر (فکروخبرنیوز ) اور ٹیک کرنے کے چکر میں ایک بس راستے کے ایک طرف سے جارہی بائیک کو ٹکراجانے کے نتیجہ میں بائیک سوار کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس منظر کو دیکھ کر مشتعل عوام کی جانب بس پر پتھراؤ کرتے ہوئے بس کو شدید نقصان پہنچانے کی خبربھی فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ یہ حادثہ تینکا یرمالو نامی علاقے کی قریب پیش آیا ہے۔زخمی بائیک سوار کی کی شناخت رمیش مرچنٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔زخمی بائیک سوار اُڈپی کی جانب سے جارہا تھاکہ سامنے سے آرہی نجی بس بنام نوا درگا پرساد سیدھے اسکوٹر سے ٹکراگئی ، اسکوٹر سوار کے سر پرسخت چوٹیں پہنچی اور یہ منظر دیکھ کر مقامی عوام نے بس پر پتھراؤ کرتے ہوئے بس کو نقصان پہنچایا۔ بس ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوگیا،پولس کی جانب سے عوام کو روکے جانے پر پولس افسران کے ساتھ لفظی جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ پولس نے مقدمہ درج کرلئے جانے کے بعد کئی گھنٹوں تک ہوئے ٹرافک جام کو ہلکا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

acp

گوا میں ڈرگ ڈیلرس کے مابین گینگ وار: پولس کے لئے دردِ سر 

پنجی 4نومبر (فکروخبرنیوز ) گوا شہر ویسے بھی کئی جرائم کو لے کر بدنام ہے، اس بیچ یہاں منشیات کی خریدو فروخت کو لے کر بھی جرائم کی دنیا میں گینگ وار کا سلسلہ چل نکلا ہے،ابھی حالیہ فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق گوا سے تعلق رکھنے والے منشیات ڈیلر اور نائیجیریا ملک سے تعلق رکھنے والے منشیات ڈیلرس کے مابین گینگ وار عروج کو پہنچ گئی ہے۔ پولس کے بیان کے مطابق اس وقت جملہ پانچ گینگ منشیات کے خریدوفروخت میں ایک دوسرے سے آگے جانا چاہتے ہیں،۔ انجم، ویگٹر ، چھپور، سائلم، مورجم نامی عجیب اسماء بھی پولس کے سامنے ظاہر کئے گئے ہیں،۔ گینگ وار کا اصل نتیجہ بیرونی منشیات کو ملک میں لاکر فروخت کرنا بتایا گیا ہے۔ 

drug

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا