English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیرڈور گرام پنچایت اجلاس میں جھڑپ

share with us

ملزموں کی شناخت جن کا تعلق بی جے پی اوربجرنگ دل تنظیم سے ہے ، سیش کلال، گنیش کلال، توکار رام نائک، وشواناتھ آچاری، پرکاشی شیری گار، سرشین منڈن، سنیل شیری گار، دنیش ہیگڈے، کشل نائک، سوشل شیٹی، جگدیش گوڈا، گنیش نائک ، سندری مڈی والتی، راجیش نائک ، سداشیو شیٹی، اور اُمیش شیٹی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ انہوں نے رمیش پوجاری اور مقامی ایک فرد راجکمار پر جان لیوا حملہ کیااور اسٹیج پر موجود لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کرسیاں ، سوڈا بوتلیں، اور مائک اسٹانڈ کا سہارا لیتے ہوئے جان لیوا حملہ کیاہے۔ جان لیوا حملے کے شکار ہونے والے ، ناگیش، دیوی، راجو ، راگھو شیٹی اور سریش نامی افراد کو زخمی حالت میں منی پال کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پنچایت کی صدر شانتا شیٹی نے ملزموں کے خلاف پولس تھانے میں کیس درج کیا ہے۔ جھڑپ پنچایت کے ترقیاتی کاموں پر ہورہے بحث کو لے کر ہوئی تھی۔ 

منگلور : پٹاخے کی دکان میں لگی آگ:لاکھوں کا نقصان 

منگلور 02نومبر (فکروخبرنیوز ) یہاں کدری ملی کٹے نامی علاقے میں موجود ایک پٹاخوں کی دکان مین اچانک آگ لگنے کی وجہ سے دھماکے کے ساتھ پوری دکان جل کر بھسم ہونے کی واردا ت پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح پیش آیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ مدھوسودن نامی ملکیت میں آنے والی یہ دکان کل رات دو بجے آگ آگ کے نذر ہوگئی۔ آگ پر فوری قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ عملے نے پھرتی دکھائی مگر آگ پوری دکان کو اپنے لپیٹ میں لے چکی تھی جب کہ آگ پھیلتے ہوئے دکان کے سامنے موجود ایکٹوا گاڑی کو بھی جلا کر راکھ کردیا۔ آگ حادثے کی وجہ دکان میں موجود جنریٹر بتایا گیا ہے جو شاٹ سرکیوٹ ہونے کی وجہ سے دکان کو اپنے لپیٹ میں لیا تھا۔جب کہ مالکِ کان نے شک وشبہ ظاہر کرتے ہوئے تجارتی دشمنی کی وجہ سے بھی آگ لگائی جاسکتی ہے اس طرح کا بیان پولس کو دیا ہے۔

Cracker shop fire2 nov 2013  dis

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا