English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’لبیک اللہم لبیک‘‘ توحید کا ترانہ ہے۔مولانا انصارندوی مدنی

share with us

ان باتوں کا اظہار جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے استاد تفسیر مولانا انصار ندوی مدنی نے کیا ، وہ یہاں آج عصر بعد جامع مسجد بھٹکل میں شعبہ تبلیغ جماعت المسلمین کی جانب سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں بات کررہے تھے۔ دراصل یہ اجلا س ان حجاج کرام کی واپسی پر استقبالیہ طور پر منعقد کیا گیا تھا جو ابھی حج فریضہ سے فراغت کے بعد شہر لوٹے ہیں، تاکہ حج کے تکمیل کے بعدحجاج کرام کا استقبال بھی ہواور حج کے بعد کی زندگی میں کیا تبدیلی لائی جاسکے اس پر گفت وشنید ہوسکے،۔ اس خصوصی اجلاس میں مولانا عبدالعلیم قاسمی کے استقبالیہ کلمات کے بعد مولانا موصوف حجاج کرام سمیت حاضرین سے مخاطب تھے۔ مولانا نے توحیدکو ہی اپنی گفتگو کا مرکز بنا کر فرمایا کہ حج کے اراکین میں سے رکن یمانی کو ہاتھ لگاتے ہوئے اور حجر اسود کو بوسہ دیتے وقت ممکن ہے شبہ پیداہوجائے جیسا کہ حضرت عمر کہ سلسلہ میں بھی آتا ہے کہ وہ حجراسود کو بوسہ دیتے ہوئے اس سے مخاطب ہوئے تھے اور کہا تھا کہ صرف اس وجہ سے بوسہ دیاجارہاہے کہ یہ اللہ کا حکم اور اس کے رسولْ ﷺ کو کرتے دیکھا ہے۔ اسی وجہ سے اللہ نے بندے کے زبان سے توحید کا یہ نغمہ جاری کردیا۔ کہیں لبیک اللہم لبیک کا ترانہ تو کہیں اللہ کی کبریائی اور بڑھائی والے تسبیحات، حج کے ہر رکن میں اللہ کی کبریائی اور بڑھائی بیان کی جاتی ہے ،مولانا نے اخیر میں فرمایا کہ دراصل حج کا پیغام شرک سے پاکی اور توحید سے چمٹے رہنا ہے لہٰذ اپنی زندگی کے ہر مقام پر یہ یقین پیدا کریں کہ سوائے اللہ کی ذات سے کچھ نہیں ہوتا۔
ملحوظ رہے کہ اس موقع پر اساتذہ جامعہ اسلامیہ مولانا اُسامہ ندویؔ اور مولانا رحمت اللہ رکن الدین نے اپنے تاثرات پیش کئے ۔ اور مولانا اقبال نائطے نے بھی حجاج کرام سے گفتگو کرتے ہوئے اہم دینی نکات پر روشنی ڈالی ۔ حافظ اشفاق ابوحسیناصاحب کے تلاوت سے آغاز ہونے والا یہ اجلاس امام وخطیب جامع مسجد مولانا عبدالباری ندویؔ شکریہ و دعائیہ کلمات پر مغرب سے قبل اختتام کو پہنچا، اور نظامت کے فرائض مولانا شعیب ائیکری ندوی ؔ نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

DSCN7202

 

IMG-20131101-WA0057

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا