English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض اور اقبال کے گھرکے سامنے این آئی اے عدالتی نوٹس چسپاں

share with us

بھٹکل کے تنگنڈی کراس پر واقع ریاض اور اقبال کے گھر کے علاوہ یہ نوٹس ،ریلوے اسٹیشن، بس اڈے اور عام عوامی جگہوں پر چسپاں کیا گیا ہے۔ نوٹس (آر سی ) نمبر 06/12 ، این آئی اے،نیو دہلی میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ مذکورہ عدالت میں جاری ہے لہٰذا اقبال اور ریاض 7نومبر 2013کے اندر عدالت میں حاضری دے کر ان پر موجود تمام الزامات کی تفصیلات فراہم کرے۔ قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ نوٹس میں جہاں اقبال اور ریاض کے نام کے ساتھ ساتھ ’’اس کے علاوہ دیگر ‘‘ کا لفظ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ دو الگ الگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں جب کہ دونوں میں ایک ہی الزام کا تذکرہ ہے۔ 

ہم پریشان ہوچکے ہیں : بردارن کے والدین 

ایک ہی سوال کا جواب مختلف افسران کو بار بار دے کر ہم پریشان ہوچکے ہیں، ریاض اور اقبال گذشتہ کئی سالوں سے ہمارے رابطے میں نہیں ہیں، اس بات کا تذکرہ کئی بار کرنے کے باوجود بار بار ہمیں اسی طرح کے مختلف سوالات پوچھ کر پریشان کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہاراقبال اور ریاض کے والدین نے یہاں نامہ نگاروں کے سامنے کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ دونوں گھر سے نکل کر کئی سال گذرچکے ہیں، کہاں ہیں، کیا کررہے ہیں، وہ زندہ ہیں یا مرگئے کسی بھی بات کی ہمیں خبر نہیں ہے۔ این آئی اے افسران بار بار آکر ہمیں پریشان کررہے ہیں، اسی مہینے میں یہ افسران تین بار گھر آچکے ہیں۔ صرف ہمارے ہی گھر میں نہیں بلکہ ساسکے گھر جاکر رشتہ داروں کے تصاویر پوچھ رہے ہیں، ساس دل کے دورے کی مریض ہے، اس طرح بار بار افسران آکر پریشان کرنے تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منگل کے روز این آئی کے پانچ افسران اور دیگر مقامی پولس آکر نوٹس چسپاں کرکے گئے ہیں، ہماری جانب سے شناختی کارڈ پوچھنے پر کوئی رد عمل نہیں ، نوٹس کے بارے میں سوال کیا تواس سلسلہ میں بھی کوئی اطلاع نہیں دی۔ 

فیاض لاٹ کی بہادری: دبئی پولس نے تہنیت سے نوازا

دبئی /بھٹکل 30 اکتوبر(فکروخبرنیو ز) بھٹکلی نوجوان کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے آج دبئی پولس کے اعلیٰ افسران نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں فیاض لاٹ کو دعوت دے کر ان کو تہنیت سے نوازا ہے۔ اطلاع کے مطابق کل فیاض لاٹ نے اس وقت بہاردی کا مظاہر ہ کیا تھا جب ایک پٹھان راہگیر چینی عورت کے ہاتھوں سے بیگ لے کر بھاگ رہا تھا، پٹھان کو فیاض لاٹ نے پکڑ نے کی کوشش کی تو اس موقع پر پٹھان نے فیاض پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ اسی بہادی کے پیشِ نظر دبئی پولس اتھاریٹی کے تمام برانچ کے اعلیٰ افسران کے سامنے فیاض لاٹ کو پانچ ہزار درہم اور تمغے کے ساتھ ساتھ بیش بہا قیمتی گھڑی دے کر ان کی ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ عزت افزائی کی ہے ۔ فیاض لاٹ کے اسے کارنامے کی وجہ سے بھٹکل کا نام روشن ہواہے ، ان کی اس بہادری اور پھر دبئی پولس کی جانب سے تہنیت دئے جانے پر ادارہ فکروخبر دلی مبارکبادی پیش کرتا ہے۔

IMG 1148

 IMG 1155

IMG 1166

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا