English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی وزیرِ اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات

share with us

اس تقریب میں کئی سیاسی لیڈران شرکت کئے ہوئے تھے اس موقع پر عنایت اللہ شاہ بندری نے وزیرِ اعلیٰ سدارامیا سے رسمی ملاقات کی تو انہو ں نے خیریت دریافت کرنے کے بعد فوری بھٹکل کے حالات کے بارے میں پوچھا، اور عید کے چوتھے دن پیش آئے کشیدگی کے بارے میں معلومات پوچھی، جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی جانب سے حالات کے پرامن ہونے کی جب اطلاع دی گئی تو وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ اسی رات ہمیں اطلاع مل گئی تھی اسی لئے شہر کے پر امن ماحول میں کشیدگی نہ پھیلنے کے لیے حکومت نظر رکھے ہوئے اور زائد پولس فورس کو تعینات کئے ہوئے ہے، علاوہ ازیں انہوں نے بھروسہ دلایا کہ اس طرح کے واقعات پیش آنے پر فوری اطلاع کی جائے،اس کے لئے ٹھوس کارروائی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سدارامیا اس سے قبل ایک دفعہ جناب عنایت اللہ کے گھر بھی آچکے ہیں اور بڑے دوستانہ ماحول میں عنایت اللہ سے گفتگو کرتے ہیں۔ 

1inayatullah-with-siddramayya

6inayatullah-with-siddramayya

دبئی میں سڑک چور پٹھان کے حملے سے زخمی ہوا بھٹکلی نوجوان 

دبئی /بھٹکل 29اکتوبر (فکروخبرنیوز ) ایک عورت کے ہاتھ سے بیگ چھین کر بھاگ رہے ایک پٹھان کو پکڑنے کی کوشش میں پٹھان کے چاقو کے حملے کی وجہ سے ایک بھٹکلی نوجوان کے زخمی ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے ،فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ دبئی کے الراس علاقے میں پیش آیا ہے، زخمی بھٹکلی نوجوان کی شناخت فیاض لاٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، واقعہ کے مطابق فیاض کے دکان کے سامنے سے ایک چینی عورت مدد کی لئے چلارہی تھی اور ایک پٹھان اس کی بیگ لے کر بھاگ رہا تھا، پٹھان جب فیاض کے دکان کے عین سامنے سے گذرا تو فیاض اس کو دبوچنے کی کوشش کی مگر پٹھان نے اپنے ساتھ موجود چاقو سے فیاض پر حملہ کردیا جب کہ دبئی پولس نے تھوڑی ہی دیر میں پٹھان کو گرفتار کرکے لے گئی۔ فیاض علاج و معالجہ کے بعد اپنے رہائش گاہ پر لوٹ چکے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا