English   /   Kannada   /   Nawayathi

امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بی جے پی رہنما کی نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی

share with us

ریاض: 6/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے بی جے پی کی خاتون رہنما کے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیان کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی  ترجمان  کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ  بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب تمام مذہبی شخصیات اورشعائر سے متعصبانہ رویے کو مسترد کرتا ہے اورتمام مذاہب کے احترام پرزوردیتا ہے۔

 

حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے صدر اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس  نے بی جے پی رہنما کی نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناؤنے بیانات مذاہب کے عدم احترام کی مثال ہیں۔ ایسے بیانات دینے والوں نے پیغمبراسلام  ﷺکی کی سیرت کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ نبی کریمﷺکی سب سے افضل ، انسانیت کا نوراور تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ سعودی عرب تمام مذاہب اورعقائد کے احترام، امن کے پیغام کو عام کرنے اسلامی شعائرکی توہین نہ کرنے پریقین رکھتا ہے۔

 

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا