English   /   Kannada   /   Nawayathi

قربانی کی کارروائی کو پر امن طو رپر انجام دینے کے لیے تنظیم کی خصوصی میٹنگ

share with us

اس دوران تنظیم کے جنرل سکریٹری محمد الطاف کھروری اور نائب صدر پرویز نے قربانی کے ان ایام میں ہونے والی بے راہ روی کو روکنے کے سلسلہ میں بڑی مفید باتیں پیش کیں ۔ انہوں نے اپنے بیانات کے دوران کہاکہ قربانی کے جانور ادھر سے ادھر لے جانے میں بڑی احتیاط سے کام لیں اسی طرح قربانی کے وقت پوری حفاظت کے ساتھ جانور کو گرایا جائے ۔ جانور بھاگ جانے کی صورت میں اس کو پکڑنے کے لیے بھیڑ بناکر اس کا پیچھا نہ کیا جائے جس سے کسی کو بھی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہو ۔ اوجھڑی اور جانوروں کی ہڈیاں لے جانے کے معاملہ میں بڑی لمبی بحث ہوئی کہ کس طرح یہ کام انجام دیا جائے ۔ اس دوران گاڑیوں کی قلت کی بھی شکایت کی گئی تو کسی نے پولیس ڈپارمنٹ سے مدد لینے اور میونسپل سے پورا تعاون لینے کی بات کہی ۔آخر میں میٹنگ میں موجود تمام لوگوں کو اس بات کی تاکید کی گئی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر محلہ اور تنظیم کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں صبر وتحمل کو ہاتھ سے چھوٹنے نہ دیا جائے ۔

14tanzeem-meeting-photos

 

15tanzeem-meeting-photos

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا