English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ جامعہ شہد کی مکھیوں کے چھتے کے مانند ہے:ذہن سے غلط تصویر ہٹ گئی۔

share with us

یہ خیالات ان مختلف لیڈان کے تھے جو آج جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں تشریف لاکریہاں کے ماحول سے متاثر ہوکر اپنے مختصر مختصر تأثرات پیش کررہے تھے ،غیر اعلانیہ طورپر جامعہ آباد کے انتظامیہ کے درخواست پر پہنچے کئی اراکینِ اسمبلی اور ریاست کرناٹک مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل کا دورہ کیا، مختلف دھرم کے زبان اور لسانی تفرقہ کے باوجود ہم ایک ہی اللہ کی عبادت کرتے ہیں، کئی واقعات اور تماثیل کے حوالے سے یہاں پر یکجہتی اور تعلیم کے سلسلہ میں مقرروں نے زوردیا اور جامعہ کے انتظامیہ اور ذمہ داران کاکھل کر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جامعہ میں دعوت دے کر ان کے کئی مسائل کو حل کیا۔اس موقع پر کچھ لیڈران نے اس بات کا بھروسہ بھی دلایا کہ تعلیم کے سلسلہ میں مرکزی اورریاستی حکومت جو منصوبے لاتی ہے اس سلسلہ میں اگرکوئی مدد چاہے تو ہم پوری طرح تیار ہیں کہ ہم آپ کی مدد کریں ۔ 
اسی موقع پر ایک اور مقرر نے کہا کہ جب ہم یہاں آرہے تھے تو سوچا تھا کہ ہمارے سامنے مطالبات کی ایک لمبی فہرست رکھی جائے گی ، مگر یہاں آنے کے بعد یوں لگ رہا ہے کہ ہم خود یہاں سے کچھ لے جانے کے لیے آئے ہیں، ان باتو ں کا جواب دیتے ہوئے جلسہ کی نظامت سنبھال رہے مولانا الیاس ندویؔ نے فرمایا کہ ہمیں آج پورے ملک میں امن و آشتی کی ضرورت ہے اورہمارا تقاضہ آپ سے یہی ہے کہ امن کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد فرمائیں اور اس مدرسہ میں بھی اسی امن پسندی اور انسانیت دوست تعلیم دی جاتی ہے، ملحوظ رہے کہ مختلف لیڈران نے تعلیم کے سلسلہ میں مائناریٹی منصوبوں کو سامنے پیش کیا اور اس سے فائدہ نہ اُٹھانے کی اہم وجہ ان منصوبوں سے ناواقفیت قرارد یا۔ اس موقع پر مولانا الیاس ندویؔ تمام مہمان لیڈران کے ذہن میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرتے ہوئے جہاں ان کی آمد پر خوشی کا اظہار فرمایا بلکہ اشارۃ و کنایۃ ایک داعی کے اپنے اصل مقصد کو بھی ان کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی ایسے تیسے گذرجائے گی ایک اور ہمیشہ ہمیش کی زندگی آنے والی ہے وہاں بھی ہمیں اسی طرح مل جل کر بیٹھنے کے سلسلہ میں سوچنا چاہئے مولانا نے اپنے دعوتی حکمتِ عملی کے ذریعہ جہاں اسلام کا پیغام ان کو پہنچایا وہیں تحفہ میں دئی گئی کتابوں کا مطالعہ کرکے اسلام کے سلسلہ میں موجود غلط فہمیوں کے ازالے کی تلقین کی۔ خیال رہے کہ اس اجلاس کا آغازحافظ اشفاق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، مولانا الیاس ندوی نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ نظامت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ، اس موقع پر مہمان اراکین و افسران کی شال پوشی کے ذریعہ عزت افزائی بھی کی گئی اور ناظمِ جامعہ ماسٹر شفیع صاحب کے شکریہ کلمات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ملحوظ رہے کہ جناب ایس انگار، ڈی ایچ وجئے شنکر، رام چندر گوڈا، بی آر پاٹل ، راگھویندا اور بی آیا وگل، منکال ویدیا سمیت کئی اراکین اسمبلی اور سابق وزراء مع مائناریٹی ڈیولپمنٹ کے افسران پر مشتمل یہ وفد بھٹکل تعلقہ کے دورے پر ہے اور یہ دورہ بالخصوص اقلیتی اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبودی کے لئے ہے، آج شہر کے کئی ہاسٹل اور اسکولوں کے دورے کے بعد یہ وفد جامعہ اسلامیہ پہنچا تھا۔ 

05121-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

 

05221-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

06721-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

07221-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

07921-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

00321-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

02221-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

03521-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

02921-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا