English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام : زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب

share with us


30/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب کردی گئیں۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کو شدید دھوپ سے بچانے کے لئے خصوصی متحرک چھتریاں نصب کردی گئی ہیں۔

خصوصی طورپرتیار کی گئی چھتریاں دھوپ کی تپش کے ساتھ ساتھ سورج کی مضر شعاعوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ چھتریوں کو شام کے وقت تہہ کرکے اسٹورمیں رکھ دیا جاتا ہے۔ زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریوں کی تنصیب حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی خصوصی ہدایت پرکیا گیا ہے۔

 

Urdu News

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا