English   /   Kannada   /   Nawayathi

اولاد کی صحیح تربیت پر دھیان دیں : مولانا مقبول احمد ندوی

share with us

ان خیالات کا اظہار نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانامقبول احمد ندوی نے کیا ۔ وہ کل عصر بعد مسجد شریف کے سامنے عورتوں اور بچوں کی تربیت کے لیے تعمیر کی گئی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر عورتوں سے مخاطب تھے ۔ مولانا نے عشرہ ذی الحجہ اور قربانی کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قر بانی دراصل اپنے خواہشات کی ہے کہ ہم اپنے تمام کام اللہ کے احکامات کے مطابق انجام دیں ۔ مزید کہا کہ ہماری تھوڑی سی بے توجہی سے ہمارے بچے غلط ڈگر اختیار کررہے ہیں ۔ مولانا موصوف نے حضرت اسماعیل اور حضرت ہاجرہ علیہما السلام کے قصہ تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ بے آب وگیاہ میدان میں چھوڑنا یہ صرف اللہ کے حکم کی وجہ سے تھا وہی عمل اللہ کو اتنا پسند آیا کہ قیامت تک کے لیے اس عمل کر جاری کردیا ۔ اس جلسہ میں کثیر تعداد میں عورتوں نے شرکت کی اور مولانا موصوف کے بیان سے استفادہ کیا ۔ 

DSCN6210

وہ دن دور نہیں کہ آپ امت کے سامنے بڑے مقرر کی حیثیت سے کھڑ ے ہوں
سال کے پہلے شہریہ جلسہ میں اساتذہ جامعہ کی طلباء کو نصیحت

بھٹکل 9؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ میں اللجنۃ العربیہ کا پلیٹ فارم آپ میں پنہاں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بڑا مددگار ہے اور جو اس کے منعقدکردہ پروگراموں میں دلچسپی سے حصہ لیں گے تو وہ دن دور نہیں جب آپ امت کے سامنے ایک بڑے مقرر کی حیثیت سے کھڑے ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مختلف اساتذہ نے کیا ۔ وہ آج طلباء کی تنظیم اللجنۃالعربیہ کے زیر اہتمام اس سال کے پہلے شہریہ جلسہ میں شریک طلباء جامعہ کو تقریری ، تحریری اور دیگر ثقافتی میدانوں میں حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کو ان کے سامنے رکھ رہے تھے ۔ اس جلسہ میں مختلف زبانوں میں مختلف عناوین کے تحت تقریریں پیش کی گئیں اور ممتاز طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ عربی تقریر میں محمد ایاد ایس ایم ، عمیر گولٹے ، اردومیں طٰہٰ نائیطے ، ثمامہ دامداابو ، انگریزی میں افاد کوبٹے اور محمد نوح ، کنڑا میں محمد مدنی اور ملیالم میں محمد اسلم ۔ دورانِ جلسہ بشار اور شماس گولٹے میں نوائطی زبان میں قربانی کے عنوان پر ایک مکالمہ پیش کیا ۔ واضح رہے کہ اس شہریہ جلسہ کو علیاء اور سفلی دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ علیاء کے جلسہ کا آغاز شفیق کیرلا اور سفلی کے جلسہ کا آغاز اصغر صدیقی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا