English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتار بائیک راہگیر سے ٹکراگئی : جناب تقی شاہ بندری زخمی ،منگلور منتقل (مزید خبریں)

share with us

فکروخبر کے مطابق جناب نقی شاہ بندری سوپر مارکیٹ کے سامنے کی شاہراہ پار کررہے تھے کہ اچانک سامنے سے آرہی بائیک ان سے ٹکراگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے فوراً بعد سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد ان کو منگلور منتقل کیا گیا ہے ۔ فکروخبر کی جانب سے بائک سوار کی کھوج اور اور بائیک کی شناخت کی لاکھ کوشش کئے جانے کے باوجود کوئی خبرنہیں ملی ہے۔

بائیک سوارمسلم نوجوان پر شرپسندوں نے حملہ کردیا 
ساحلی پٹی میں بڑھتی شرپسند عناصر کی غنڈہ گردی

پتور09اکتوبر(فکروخبرنیوز)یہاں کے ریلوے اڈے سے پتور کی جانب جارہے ایک مسلم نوجوان پر کچھ شرپسندوں کی جانب سے راستہ روکتے ہوئے تیز دھار چاقو سے حملہ کرنے کی واردات کل شام 7بجے پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ریلوے اڈے کے قریب واقع سالمر تاری گڈے نامی علاقے کے مقیم عبد الجلیل (31) کچھ شرپسند عناصر نے بیچ راہ میں روک لیا اور پھر موبائل پوچھنے لگے۔جب عبدالجلیل نے موبائل دینے سے انکارکردیا تو ان چاروں غنڈوں نے عبدالجلیل پر حملہ کردیا اور چاقو سے وار کرتے ہوئے سخت زخمی کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے ہیں، مقامی لوگوں نے خون میں لت پت عبدالجلیل کو منگلور کے اسپتال منتقل کیا جب کہ یہ خبر پھیلتے ہی ماحول کشیدہ ہونے لگا۔ پتورپولس نے اس حملہ کو فرقہ واریت سے یکسر انکار کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کسی سڑک چھاپ لٹیرے یا پھر پرانی عداوت کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ منگلور و مضافات میں مسلم نوجوانوں کو شرپسند عناصر کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی لگاتار واردات سے عوام خوف وہراس میں ہیں اور پولس انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اس طرح عوام کی زبانی سننے میں آئی ہے۔ 

bh

امتحان میں طالبات کوجب کم نمبر ملے تو کیا ہوا؟؟
ہبلی کے بس میں بیٹھ کر چل دئے اور گھر والوں کو کیا پریشان 

منگلور 09اکتوبر(فکروخبرنیوز ) پیر کی شام اچانک تین طالبات کے لاپتہ ہونے کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کے بعد جہاں ایک طرف اسکول انتظامیہ پریشان تھا وہیں دوسری سرپرست بھی، مگر یہ طالبات ہبلی میں دوسرے دن دریافت ہوگئیں، واقعہ کے مطابق پیر کے دن شام جب اسکول سے چھٹی ہوئی تو تین طالبا ت نے گھر جانے کے بجائے سیدھے سرکاری بس اڈے پہنچے ، سامنے کھڑی ہبلی کے بس پر سوار ہوگئے اور بیچ رات کو ہبلی پہنچ گئے ،اور تینوں یہیں بس اڈے پر بتیاتے ہوئے وقت گذاری ، صبح سات بجے اچانک گشتی پولس کی نظر ان طالبات پر پڑی جو اسکول یونیفارم میں تھے،پولس کی جانب سے تحقیقات کئے جانے پر بچوں نے پولس کو بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں، پولس فوری تینوں طالبات کو اپنی حراست میں لینے کے بعد منگلور پولس اور ان کے سرپرستوں کو اطلاع کردی۔ سرپرست فوری ہبلی پہنچ کر طالبات کو واپس گھر لے آئے،چھٹویں جماعت میں پڑھنے والی ان طالبات سے جب پوچھا گیا کہ ایسا کیوں کیا تو انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیر کے دن نتائج سامنے آئے تو اس میں نمبرات کی فیصدی بہت ہی کم تھی، اور پرنسپال نے سرپرستوں کو بلا لانے کی بات کہی تھی، اسی لئے والدین کے ڈر سے ہم لوگ ہبلی چلے گئے، کرایہ کی رقم کے سلسلہ میں کہا کہ ایک طالبہ کو اسی دن اسکول فیس دینے کے لیے 1200روپئے دئے گئے تھے اسی کو کرایہ کے لیے استعمال میں لایا گیا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا