English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک بار پھر خود ساختہ پولس غنڈوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا

share with us

یہ لوگ منگلو رکے وین لاک اسپتال میں داخل کئے گئے ، بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ مویشیوں کو لے کر کڈوپو مندر کے قریب سے گذررہے تھے کہ ان کی لاری ایک بائیک سوار سے ٹکراگئی ، جس کی بنا پر بائیک سوار زخمی ہوگیا، بائیک سوار کی حالت دیکھ کر ناراض مقامی عوام نے قانون کو اپنے ہاتھوں لیتے ہوئے لاری میں سوار پانچوں افراد پر ٹوٹ پڑے ۔ بائیک سوار کی شناخت سنتوش کی حیثیت سے کرلی ہے۔ناراض عوام سے جان چھڑانے کے لیے لاری والے نے تیزی سے لاری آگے لینے کی کوشش کی تو لاری بے قابو ہوکر ایک طرف ہوگئی اور نالے میں پھنس گئی۔اطلاع ملی ہے کہ لاری میں 20مویشی تھے۔ دراصل عوام نے بائیک سوار جو زخمی تھا اس کو طبی امداد پہنچانے کے بجائے ، لاری میں مویشیوں کو دیکھ کر ان کو زدو کوب کیا اور بہانہ بنایا سڑک حادثہ کا۔ حالات کی کشیدگی کو دیکھ کر پولس نے حفاظتی بندوبست کیا ہے ۔ کنکاناڈی دیہی پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

c1

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا