English   /   Kannada   /   Nawayathi

یاسین ملک پر عدالتی فیصلہ پر سیاسی رہنماوں کا رد عمل ، کہا یہ عدالت کا فیصلہ انصاف نہیں

share with us

سرینگر26 مئی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور کشمیری علیٰحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی۔ مَلِک کو سخت سکیورٹی کے درمیان نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا۔ تاہم مختلف وجوہات بنا پر تاخیر کے بعد ملک کو عدالت نے دو عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ این آئی اے عدالت کا فیصلہ ہے نہ کہ عدالت کا انصاف۔ پی اے جی ڈی کے ترجمان یوسف تاریگامی نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ امن کی کوششوں کو ایک دھچکہ ہے اور اس فیصلے سے خطے میں غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا اور لوگوں میں علیٰحدگی پسند سوچ اور دوریاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کارپوریٹ میڈیا اس فیصلے پر خوشیاں منانے سے صورتحال برعکس ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یاسین ملک سے مشورہ ہے کہ اس سزا کے خلاف تمام قانونی مواقع استعمال کریں۔وہیں بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر راویندر رینہ نے اس عدالتی فیصلے کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یاسین ملک کو ایک قاتل کی سزا ملے گی جس سے ان دیگر لوگوں کو بھی عبرت ملے گی جو ملک دشمن ذہنیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصور وار قرار دیے جانے سے یہ پیغام عام لوگوں تک پہنچ چکا ہے کہ جو بھی فرد ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہوگا وہ قانون کے شکنجے سے زیادہ دیر تک نہیں پچ پائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا