English   /   Kannada   /   Nawayathi

جالی ضلع پنچایت ضمنی انتخابات کے نتائج منظر عام پر

share with us

اور عبدالرحیم کے جیتنے کا پورا یقین ہوگیا آخری مرحلہ میں بالآخرجناب عبدالرحیم کے فتح کی نوید سنائی گئی۔ اس ضمنی انتخابات میں کانگریس کو جملہ 4809حاصل ہوئے جبکہ منجوناتھ ایم نائک آزاد اُمیدوار جملہ 1689ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔ بی جے پی کے اُمیدوار 1506ووٹ حاصل کیا اور عبدالکریم آزاد اُمیدوار 588ووٹ حاصل کرکے آخری نمبر پر رہے۔ 

عبدالرحیمکی جیت کی نوید سنتے ہی ، کانگریس کارکنان جو یہاں جمع تھے نعرے لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔جنابعبدالرحیمنے فتح کے بعد شکرانے کے طورپر دو رکعت نماز ادا کی اور استقبال میں کھڑے ان کے حامیوں سے بغل گیر ہوئے ، بائیک ریالی کے ذریعہ حامیوں نے خوب خوشی کا اظہار کیا اور پھر یہ ریالی ،شہر کے اکثرگلیوں سے گذری ۔ 
اسی موقع پر تنظیم میں فتح کی خوشی میں اُمیدوار کے لئے مختصر سی استقبالیہ نشست کا انعقاد کیااور اس مجلس میں پھولوں کے ہار کے ذریعہ اُمیدوار کی ہمت افزائی اوراستقبالیہ کلمات کے بعد تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری نے عوام سے مخاطب ہوکر خوشی کا اظہار کیااور اُمید ظاہر کی کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں وہ آگے آگے رہیں گے۔ 

ہمیں اُمید ہے کہ تنظیم اسی طرح ہماری حمایت کرتی رہے گی: وٹھل ہیچ نائک 

اسی موقع پر آئی بی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بھٹکل کانگریس بلاک کے صدر وٹھل ہیچ نائک نے تمام ووٹرس ، کانگریس کارکنا ن اور بالخصوص مجلس اصلاح وتنظیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس جیت میں تمام لوگوں کا حصہ رہا، اس بار کانگریس نے اقلیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مسلم اُمیدوار کو اپنا ٹکٹ دیا تاکہ وہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرسکے، انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عبدالرحیم اس سلسلہ میں جدوجہد کریں گے، اگر کہیں مسائل حل نہیں ہوئے تو کانگریس دفتر سے رجوع کریں ، ہم مل جل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے،۔اس موقع پر کانگریس ضلع سے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے لیڈران کا بھی انہوں نے شکریہ ادا کیا ۔ اور اُمید ظاہر کی کہ جس طرح ضلع پنچایت انتخابات میں تنظیم نے کانگریس کی حمایت کی ہے اسی طرح دوسرے انتخابات میں حمایت کرکے شہر کو ترقی کی طرف لے جانے میں تعاون کرے گی۔جناب عبدالرحیم نے اس موقع پر سب سے پہلے جیت پر اللہ کا شکریہ ادا کیااور تنظیم عوام اور کانگریس کارکنان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد اس بات کا تیقن دیا کہ مسائل کو حل کرنے میں جدوجہد کریں گے۔
اس کے بعد جناب عبدالرحیم نے گھر گھر،نکڑنکڑ پہنچ کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اورعوام نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
جناب عبدالرحیم کی اس نمایاں کامیابی پرادارہ فکروخبرتہہ دل سے مبارکبادی پیش کرتا ہے،اوراُمید کرتا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہیں گے اور جدوجہد کریں گے۔

DSC 0276

 

DSC 0241

DSC 0192

DSC 0255

 

dn

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا