English   /   Kannada   /   Nawayathi

یاسین ملک کی سزا کے خلاف دہلی میں دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ، الرٹ جاری

share with us
yaseen malik

نئی دہلی 25 مئی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ممنوعہ تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں عمر قید کی سزا ہو گئی ہے۔ اس درمیان سیکورٹی ایجنسیوں نے دہلی-این سی آر میں دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کے علاوہ دہلی پولیس کو تقریباً 6 حساس الرٹ ملے ہیں جس میں باقاعدہ لکھا گیا ہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں بند علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کی سزا کے خلاف دہلی-این سی آر میں دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا جا سکتا ہے۔

دراصل جس دن یاسین ملک کو این آئی اے کورٹ نے قصوروار قرار دیا تھا اسی دن سے لگاتار دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ مل رہا ہے۔ اس میں کہا جا رہا ہے کہ یاسین ملک کو قصوروار قرار دیے جانے کی مخالفت میں اس کے سخت گیر حامی اور اس کے قریبی دہشت گرد تنظیموں کے سربراہان نے سرحد پار سے دہلی-این سی آر میں دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یاسین ملک کو دہلی کی خصوصی عدالت نے دو الگ الگ کیسز میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی یاسین ملک پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ این آئی اے کورٹ نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 معاملوں میں یاسین ملک کو 10-10 سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا