English   /   Kannada   /   Nawayathi

3 لوک سبھا اور 7 اسمبلی سیٹوں پر 23 جون کو ہوںگے ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا اعلان

share with us
election commission of india

25 مئی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) الیکشن کمیشن نے تین لوک سبھا اور سات لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق 23 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 26 جون کو ہوگی۔

جن تین لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پنجاب کی سنگرور، یوپی کی رامپور اور اعظم گڑھ سیٹ شامل ہیں۔ سنگرور سیٹ بھگونت مان کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد خالی ہوئی تھی جب کہ رامپور سیٹ اعظم خان کے لوک سبھا رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اعظم گڑھ سے اکھلیش یادو رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے لیکن انھوں نے اسمبلی انتخاب میں جیت کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جہاں تک اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کا سوال ہے تو تریپورہ کی اگرتلہ، ٹاؤن بورڈووالی، سرما اور جبراج نگر اسمبلی سیٹ پر 23 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دہلی کی راجندر نگر، جھارکھنڈ کی منداری اور آندھرا پردیش کی آتمکر اسمبلی سیٹ کے لیے بھی اسی تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ راجندر نگر سیٹ راگھو چڈھا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ چڈھا نے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے کے بعد اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا