English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدرسید قاسم رسول الیاس نے موجودہ مسائل پر مرکزی حکومت کو گھیرا ، ملک جس راستے پر چل رہا ہے وہ قابلِ تشویش  

share with us
welfar party of india , bhatkal welfare party of india, syed qasim rasool ilyas,

بھٹکل25؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آج بعد عصر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے موضوع پر ایک عوامی پروگرام بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کے شیڈ میں منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کے قومی صدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا کے رکن جناب سید قاسم رسول الیاس صاحب شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد ملک کو ہندوراشٹرا بنانے کے لیے کوششیں نہیں کی گئیں اور ملک کے معماروں نے سبھی مذاہب کے ماننے والوں کے لیے حقوق دئیے۔ ہمارا ملک دنیا کی دوسری بڑی جمہوریت لیکن جو طاقتیں برسرِ اقتدارپر ہیں وہ ملک کے دستور کو لپیٹ کر رکھ دینا چاہتے ہیں جبکہ دستور نے شہریوں کو بنیادی حقوق دئیے ہیں ، مذہب کی آزادی ، بولنے کی آزادی ، تنظیمیں اور اداروں کے قیام کی آزادی شہریوں کو دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جس راستے پر جارہا ہے اگر اس کو نہیں روکا گیا تو آزادی کے بعد جو حصولیابی کی تھیں وہ رائیگاں چلی جائیں گی۔

انہوں نے موجودہ مرکزی سرکار کو گھیرتے ہوئے کہا کہ پہلے قانون کا مسودہ پیش کرکے اس پر سیر حاصل گفتگو ہوتی تھی ، اس کے تعلق سے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی تھی ، اب حال یہ ہے کہ بغیر کسی ڈسکیشن کے اپنی تعداد کے بنیاد پر قانون پاس کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں ایسی ادارے بھی قائم کیے تھے جنہیں حکومت کی دسترس سے باہر رکھا گیا تھا۔ وہ اپنے میدانِ عمل میں آزاد ہیں لیکن آج حال یہ ہے کہ اس پر حکومت اپنا کنٹرول قائم کررہی ہے۔

انہوں نے ملک کی موجودہ معیشت کے تناظر میں بھی حکومت کو گھیرے میں لیتے ہوئے کئی سوالات کھڑے کیے جن کے حکومت کے پاس جواب نہیں ہیں۔

گیان واپی مسجد کے موضوع پر اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی رٹ پیٹیشن ہائی کورٹ میں داخل کیے جاچکے ہیں لیکن اب کی مرتبہ سروے کرایا گیا ، کیا اس طرح تمام ہندوستان کی کھدائی ہوتی رہے گی  جب بات یہ ہے کہ تو تاریخ میں یہ بھی ملتا ہے کہ جینیوں اور بدھ مذہب کی عبادت گاہوں کو بھی توڑ کر مندریں تعمیر کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیج پر قومی جنرل سکریٹری سبرامانی ارمگن، ریاستی صدر جناب ایڈوکیٹ طاہر حسین ، ریاستی جنرل سکریٹری انجینئر حبیب اللہ ، ریاستی نائب صدر شری کانت سالیان وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال کو سامنے لاکر ویلفیر پارٹی کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا