English   /   Kannada   /   Nawayathi

منجیشور : پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے دوران’’ عبدالطیف‘‘ اور’’ سپنا ‘‘کی شادی

share with us

اہلِ خاندان والوں کی پرزور مخالفت کی وجہ سے یہ دونوں اپنے گاؤں سے فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے اس فرار جوڑی کو درج کئے گئے شکایت در شکایت کے پیشِ نظر حراست میں لے کرعدالت میں پیش کردیا تھا ، ضلع کورٹ اور ہائی کورٹ نے سپنا کی مرضی کے مطابق شادی رچانے کی اجازت دی تھی مگر سنگھ پریوار کے کارکنان لگاتار دھمکیوں پر دھمکیاں دے رہے تھے ۔ اسپیشل میرج ایکٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے شادی رچانے کی اجازت دیدی تھی ۔ اسی ہدایت کے مطابق شادی رچانے کی نیت سے جب ا س جوڑی نے منجیشور رجسٹرار دفتر میں رابطہ کیا تو اس موقع پر وہاں سپنا کو دماغی مریض کہہ کر واپس کردیا تھا۔ کاسرکوڈ ضلع کے بی جے پی لیڈر جو سپنا کے والد ہیں مینگلور کے خصوصی اسپتال میں سپنا کے ذہنی مریض ہونے کی سرٹیفکٹ حاصل کرکے وہی سرٹیفکٹ رجسٹرا دفتر میں جمع کردی تھی جس کی وجہ سے اس دفتر میں بھی شادی کرنے سے انکار کردیا تھا ،مگر سپنا نے دوبارہ ہائی کورٹ کا سہارا لے کر وہاں ثابت کردیا کہ وہ ذہنی مریض نہیں ہے ۔ اس کی اپیل پر یرناکولم کے جنرل ہسپتال میں معالجہ کے لیے بھیج دیاگیا ۔ اس میڈیکل چیک اپ کے بعد اسپتال کی جانب سے یہ سرٹیفکٹ جاری کردی گئی کہ سپنا ذہنی مریض نہیں ہے ۔ سپنا کے والد اور سنگھ پریوار کی کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کئے جانے کے باوجود جب وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے تو ، عبدالطیف کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دی جانے لگی۔ اسی بیچ عبدالطیف ، سپنا اور ان کی حمایت کرنے والے عبداللطیف کے بھائی کو قتل کرنے کا خدشہ کیرلا انٹلی جنس اور اسپیشل برانچ نے ظاہر کردیا تھا ۔ اس رپورٹ کی بناء پر کوچی سٹی پولیس کمشنر نے ان دونوں کو اپنی حفاظت میں لیا ۔ اس کے بعد ہائی کورٹ کے جج شری جگن اور رادھا کرشنن نے اس نوجوان جوڑی کو سخت پولیس حفاظتی انتظامات فراہم کرنے کا فرمان جاری کردیا ۔اس کے مطابق کاسرکوڈ کے ڈی وائی ایس پی موہن چندرن، سرکل اسپکٹر سی پی تھومس ، کمبلے تھانہ افسر اور منجیشور کے تھانہ افسران کی قیادت میں سپنا اور عبدالطیف کو منجیشور کے رجسٹرار آفس میں لاکر اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی رچائی گئی ۔ کئی مہینوں سے جاری اس عاشقی کی خبر اور پھر مختلف افواہوں کی وجہ سے اس شادی کو دیکھنے کے لیے رجسٹرار آفس کے سامنے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا