English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی نے کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

share with us
bjp, karnataka, bjp karnataka,

بنگلورو24 مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک میں ہونے والے دو سالہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے منگل کے روزچار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پارٹی نے قانون ساز کونسل ٹیچرس حلقہ کے امیدوار کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک قانون ساز کونسل کے لیے لوادی نارائن سوامی، ہیم لتا نائک، ایس کیشو پرساد اور لکشمن سودی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ جبکہ بسواراج ہوراٹی کو کرناٹک ویسٹ ٹیچرس حلقہ سے قانون ساز کونسل حلقہ کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے ووٹنگ 3 جون کو ہونے والی ہے، کیونکہ کونسل کے سات اراکین کی میعاد 14 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

 

ہندوستاان سماچار

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا