English   /   Kannada   /   Nawayathi

جالی ضلع پنچایت ضمنی انتخابات: تنظیم کے حمایت یافتہ کانگریس کے اُمیدوار کی پرزور انتخابی مہم

share with us

اس میں قابلِ ذکر کرناٹکا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری جناب نویدت الوا ہیں انہوں نے یہاں بھٹکل کے گرجاگھر اور مندروں کا دورہ کرنے کے بعد یہاں اپیل کی کہ وہ کانگریس اُمیدوار کے حق میں ووٹ کریں ، اسی طرح اُتر کنڑا ضلع کے کانگریس پارٹی کے صدر جناب بھیمنا نائک بھی بھٹکل دورہ کرنے کے ساتھ یہاں مختلف علاقوں کا دورہ کیااور عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ کرے ، اسی موقع پر یہاں شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے جہاں بی جے پی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کانگریس حکومت کی ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کی توصیف کی اور پرزور اپیل کی کہ کانگریس کے اُمیدوار عبدالرحیم کے حق میں ووٹ دے کر جیت کو یقینی بنائیں۔فکروخبرسے بات کرتے ہوئے جناب عبدالرحیم نے بتایا کہ وہ جالی پنچایت کے حدود میں آنے والے تمام علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے گھر گھر جاکر ووٹ کی اپیل کررہے ہیں اور اس میں مقامی لوگ بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے تمام احباب کا اور بالخصوص تنظیم کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو اس لائق سمجھا اور عوام کی خدمت کے لیے موقع فراہم کیا۔ فکروخبر کے اس سوال پر کہ آپ کو لوگ کس بنیاد پرووٹ کریں تو انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ گذشتہ کئی سالوں سے میں جالی پنچایت سے جڑا ہوں، اور لوگ میرے فلاحی کاموں کو دیکھ چکے ہیں، مجھے یقین ہے کہ لوگ اسی بنا پر مجھے ووٹ دیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی کے ووٹوں کے علاوہ تنظیم کی حمایت ہونے کی وجہ سے میرے یقین میں اضافہ ہوجات ہے ۔اس کے باوجود میں مقامی لیڈران کے ساتھ حتی المقدور کوشش کررہاہوں، نتائج کا فیصلہ تو اللہ کے ہاتھوں ہے۔ فکروخبر نے جب یہ چبھتا ہوا سوال کیا کہ آزاد نگر کے کئی علاقے خستہ حال ہیں اسکی طرف کیوں نہیں توجہ دی گئی تو انہوں نے کہا کہ پنچایت ممبران ماہانہ اجلاس میں شریک ہوکر اپنے مسائل کو رکھیں گے اور بحث میں حصہ لیں گے تو یہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ، مگر متعلقہ علاقے کے ممبران اگر شرکت نہ کریں گے اور مسائل کو دیگر ممبران کے سامنے نہیں رکھیں گے تو سرکاری منصوبے کوئی اور لے جائیں گے، انہوں نے یقین دلایا کہ اس بار اگر خدمت کا موقع ملے گا تو انشاء اللہ عوام کی اس شکایت کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اخیر میں انہوں نے فکروخبر کے ذریعہ عوام سے اپیل کی ہے کہ کل کے انتخابات میں ان کے حق میں ووٹ کریں اور خدمت کا موقع فراہم کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا