English   /   Kannada   /   Nawayathi

آخر کیوں کانگریس رہنما ششی تھرور نے پی ایف ائی پر کارروائی کا کیا مطالبہ

share with us
shashi tharoor pfi

تروننت پورم:24؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر ششی تھرور نے کیرالہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی ریلی میں نفرت انگیز نعرے لگانے کے ذمہ دار شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

ششی تھرور، جو تروننت پورم لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے پیر کو ٹوئٹ کیا، ’’میں الپپوزا میں پی ایف آئی کی ریلی میں لگائے گئے دھمکی آمیز اور فرقہ وارانہ نعرے لگانے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں ریاستی حکومت سے ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’اس واقعہ کی ویڈیو اور میڈیا رپورٹس نے کیرالہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نفرت انگیز تقریر اور دھمکی آمیز نعرے اس کے پیچھے سیاست یا ان کا استعمال کرنے والوں کے مذہب کے باوجود قابل مذمت ہیں۔ فرقہ پرستی کی مخالفت کا مطلب ہر فریق کی فرقہ پرستی کی مخالفت کرنا ہے

 بتادیں کہ بچے  کے نعروں کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ترجمان پی آئی ایف رووف نے کہاکہ’’ کئی لوگوں نے ہندو تو دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگائے، اس بچے نے بھی نعرے لگائے ہمیں نعروں کی کچھ لائن پر افسوس ہے، او رہم اس پر غور کریں گے، ان کے نعرے ہندوئوں یا عیسائیوں کے خلاف نہیں تھے بلکہ قتل عام کی اسکیم بنارہے ہندوتووادی دہشت گردوں کے خلاف تھے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی میڈیا نے ہمارے پروگرام کے اہم نعرہ’ جمہوریت کی حفاظت ‘ کو کور نہیں کیا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا